مغربی بنگال: ای ڈی نے پارتھ چٹرجی کی بیٹی اور داماد کو جانچ کے دائرے میں لیا

Source: S.O. News Service | Published on 5th August 2022, 8:06 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا،5؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسیی) کروڑوں روپے کے مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن (ڈبلیو بی ایس ایس سی) بھرتی کے مبینہ گھوٹالے کی جانچ کر رہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اب پارتھ چٹرجی کی بیٹی سوہنی بھٹاچاریہ اور ان کے شوہر کلیانمے بھٹاچاریہ کو جانچ کے دائرے میں لیا ہے۔ سوہنی اور کلیانمے اس وقت امریکہ مین مقیم ہیں اور ایجنسی کے افسران نے دونوں کو ای میل بھیج کر پوچھ تاچھ کے لیے جلد از جلد کولکاتا پہنچنے کو کہا ہے۔

حالانکہ ای ڈی ذرائع نے کہا ہے کہ دونوں کو طلب کرنے کی وجہیں مختلف ہیں۔ کلیانمے بھٹاچاریہ کو تین کمپنیوں امپرولائن کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ، ایچ آر آئی ویلتھ کریشن ریلٹرس پرائیویٹ لمیٹڈ، ایکریسیس کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ان کے ربط کے بارے میں جانکاری کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت برائے کامرس کے تحت کمپنی رجسٹرار (آر او سی) کے ریکارڈ کے مطابق وہ ایکریسیس کنسلٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، جب کہ دیگر دو میں وہ صرف ایک ڈائریکٹر ہیں۔ ایچ آر آئی ویلتھ کریشن ریلٹرس اینڈ امپرولائن کنسٹرکشن میں، دوسرے ڈائریکٹر کرشن چندر افسر ہیں، جو کلیانمے بھٹاچاریہ کے ماما ہیں اور مغربی مدناپور ضلع کے پنگلا باشندہ ہیں۔

ای ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلیانمے بھٹاچاریہ سے بنیادی سوال ہوگا کہ وہ امریکہ میں بیٹھ کر یہاں کئی کمپنیوں کو کس طرح چلاتے ہیں۔ ایجنسی کے ایک افسر نے کہا کہ ’’یہ کمپنیاں، جیسا کہ ہم مانتے ہیں، مختلف چینلوں میں فنڈ ٹرانسفر کرنے کے ارادے سے بنائی گئیں صرف شیل کمپنیاں ہیں۔ ان میں سے ایک کا رجسٹرڈ پتہ ایچ آر آئی ویلتھ کریشن ریلٹرس پرائیویٹ لمیٹڈ ہے۔ ہم اس معاملے میں ان سے اہم جانکاری حاصل کرنے کی امید کرتے ہیں۔‘‘

دوسری طرف پارتھ چٹرجی کی بیٹی سوہنی بھٹاچاریہ کو طلب کرنے کا مقصد جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے بروئی پور نگر پالیکا کے تحت پوری گاؤں میں ’بشرام‘ نام کے ایک فارم ہاؤس سے جڑا ہے۔ ڈبلیو ایس ایس سی گھوٹالہ کے سلسلے میں ای ڈی کے ذریعہ گرفتار کیے گئے پارتھ چٹرجی اور ان کی قریبی ارپیتا مکھرجی، سوہنی بھٹاچاریہ کے نام سے رجسٹرڈ فارم ہاؤس کا اکثر دورہ کرتی تھیں۔ 27 جولائی کی رات کو ہوئی ایک چوری کے بعد حال ہی میں ای ڈی کی جانکاری میں یہ گھر آیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

پی ایم مودی کی میٹنگ سے نتیش اور چندرشیکھر راؤ رہے غائب

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز نیتی آیوگ کی ساتویں گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ میٹنگ اتوار کو دہلی میں راشٹرپتی بھون کے کلچرل سنٹر میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، لیکن دو بڑے لیڈران یعنی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور ...

پارتھا چٹرجی کے 50 بینک کھاتوں کا انکشاف

 انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے جو کروڑہا روپئے مالیتی اساتذہ بھرتی اسکام کی تحقیقات کررہا ہے، اس نے پارتھا چٹرجی اور ان کی معاون ارپیتا مکرجی کے کم از کم 50 بینک کھاتوں کا پتہ چلایا ہے، جو وہ انفرادی طور پر یا مشترکہ طور پر چلاتے تھے۔

فضائیہ کے سربراہ نے بنگلورو میں دیسی طیارے کی پرواز بھری

 فضائیہ کے سربراہ (سی اے ایس) ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، بنگلورو کے دو روزہ دورے پر تھے۔ انھوں نے تین مقامی پلیٹ فارمز، ہلکا لڑاکا طیارہ (ایل سی اے) تیجس، ہلکا لڑاکا ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) اور ہندوستان ٹربو ٹرینر -40 (ایچ ٹی ٹی-40) کی پروازیں بھریں، جنھیں آتم نربھر کے تئیں اپنی ...