منگلورو : فٹ پاتھ پر سوئے مزدوروں پر چڑھ گئی بے قابو کار 

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2021, 8:51 AM | ساحلی خبریں |

 منگلورو ، 25؍ نومبر (ایس او نیوز) منگلورو جنکشن ریلوے اسٹیشن کے باہر علی الصبح جو حادثہ  پیش آیا جس میں ایک بے قابو کار فٹ پاتھ سوئے ہوئے دو مہاجر مزدوروں پر چڑھ گئی اور قریب میں پارک کی گئی دوسری 4 کاروں سے ٹکرا گئی ۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق مزدورں کو معمولی چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں علاج کے لئے پرائیویٹ ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے۔ ایک مزدور جس کے سر پر چوٹ لگی ہے اس کی حالت ذرا تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ اس ٹکر کی وجہ سے پارک کی گئی دوسری  کاروں کو بھی اچھا خاصہ نقصان پہنچان ہے۔ 

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس فٹ پاتھ پر روزانہ پندرہ بیس مزدورسوتے ہیں مگر خوش قسمتی جب حادثہ پیش آیا تو اس وقت وہاں صرف دو ہی مزدور تھے، جو بال بال بچ گئے ۔ ورنہ ایک بڑا المیہ پیش آسکتا تھا ۔

حادثہ کی خبر ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...