آئی پی ایل 2018 فائنل: شین واٹسن کی طوفانی اننگ کی بدولت چنئی سوپرکنگس تیسری بارچمپئن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2018, 12:42 PM | اسپورٹس |

ممبئی،27؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2018  کے فائنل میں شین واٹسن کی ناٹ آوٹ شاندار سنچری کی بدولت چنئی سوپرکنگس نےقبضہ کرلیا۔ مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی چنئی سوپرکنگسنے شاندار بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ سن رائزرس حیدرآباد کے ہدف کو حاصل کرلیا اور چنئی سوپرکنگس تیسری بار چمپئن بنی۔

شین واٹسن ناٹ آوٹ 117 رن اور سریش رینا کے 30 رن کی بدولت 18۔3 اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر 181 رن بناکر تیسری بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا خطاب حاصل کیا ہے۔ شین واٹسن سلامی بلے باز کے طور پر میدان پر آئے اور انہوں نے پہلے اوور میں خود کو سیٹ کیا، لیکن دھیرے دھیرے انہوں نے اپنا ہاتھ کھولا اور پھر زبردست بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے محض 57 گیندوں پر 11 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 117 رن بناڈالے۔

سن رائزرس حیدرآباد نے چنئی سوپرکنگس کو 179  رن کا ہدف دیا تھا۔ یوسف پٹھان نے ناٹ آوٹ 45 اورکین  ولیمسن نے 47  رن اور شیکھر  دھون  نے 26 اور شکیب الحسن نے 23 رنوں کی اننگ کھیلی۔ یوسف پٹھان کی جارحانہ اننگ کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے 178 رن کا بہترین اسکور بنایا، لیکن وہچنئی سوپرکنگس کے لئے معمولی ثابت ہوا۔

حیدرآباد کی طرف سے یوسف پٹھان نے 25 گیندوں پر دوچھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 179 رن بنائے۔ جبکہ کین ولیمسن نے 36 گیندوں 5 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رن بنائے۔ شکیب الحسن نے 15 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکوں کی مدد سے 23 رن بنائے۔  چنئی سوپرکنگس کی طرف سے لنگی ناگڑی،شاردل ٹھاکر، کرن شرما، ڈیون براوو اور رویندر جڈیجہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

اس سے قبل چنئی سوپرکنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیتا اور انہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کو پہلے بلے بازی کی دعوت کی۔ ٹاس کے دوران ایک ایسا واقعہ ہوا جس نے سبھی کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ دھونی نے ٹاس جینے کے بعد شرارت کرتے ہوئے سابق کرکٹر اور کمینٹیٹر سنجے مانجریکر کو کنفیوژ کردیا۔

دراصل ایم ایس دھونی نے سکے کو اچھالا اور ولیمسن نے ٹیلس مانگا۔ امپائر نے کہا کہ ہیڈ آیا ہے، اس کے بعد مانجریکر دھونی کے پاس آئے اور پوچھنے لگے کہ ہیڈس کس نے مانگا ہے۔ دھونی نے کہا کہ ولیمسن نے ٹیلس مانگا اور ہیڈس آیا۔ اس کے بعد سنجے مانجریکر نے کہا کہ سکہ کس نے اچھالا۔ دھونینے جواب دیا کہ سکہ میں نے اچھالا اور ہیڈس آیا۔ یہ سب دیکھ کر سنجے مانجریکر پریشان ہوگئے اور ہار کر پوچھنے لگے کہ ٹاس جیتا کون ہے۔ آخر میں دھونی نے کہا کہ ٹاس وہ جیتے ہیں۔

آئی پی ایل 2018 فائنل کے لئے چنئی سوپرکنگس نے اپنی ٹیم میں بڑی تبدیلی کی۔ دھونی نے وانکھیڑے میں کھیلے جارہے فائنل میں ہربھجن سنگھ کو آرام دیا ہے اور ان کی جگہ کرن شرما کو آخری الیون میں جگہ تھی۔ حیدرآباد کی ٹیم نے دو تبدیلی کرتےہ وئے خلیل احمد کی جگہ سندیپ شرما کو موقع دیا ہے۔ ساتھ ہی ردھمان ساہا کی جگہ شری وتس گوسوامی کو ٹیم میں جگہ دی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

نمبر -4 پر ہی کھیلیں گے شریس ایئر، ٹیم مینجمنٹ نے بھی دے دی ہے ہری جھنڈی

شریس ایئر کو ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ نے بتا دیا ہے کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں وہی نمبر چار پربلے باز کا کردار ادا کریں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے نمبر چار پر کئی کھلاڑیوں کو آزمایا لیکن مسلسل ناکامیاں ملی۔انگلینڈ میں کھیلے گئے 50 اوورز کے ورلڈ کپ سے پہلے بھی بہت سے کھلاڑیوں کو اس نمبر پر ...

آئی سی سی ٹی 20رینکنگ:ناگپور میں کرشمائی کارکردگی کی بدولت  دیپک چاہرنے لگائی لمبی چھلانگ پہنچے 42ویں مقام پر

بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں سات رن دے کر چھ وکٹ لینے والے نوجوان تیز گیند باز دیپک چاہرنے رینکنگ میں اونچی چھلانگ لگائی ہے۔ٹی 20 I میں بہترین بولنگ کرنے والے چاہر اپنے اس شاندار کارکردگی کی بدولت 88 مقام کی لمبی چھلانگ لگا کر آئی سی سی ٹی 20 میں گیند بازوں کی رینکنگ میں 42 ویں ...

ہندوستان نے بنگلہ دیش کو آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 30 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی ، دیپک چھاہر کی ریکارڈ ساز باؤلنگ

ہندوستان  نےبنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 30 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ بنگلہ دیشی ٹیم 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی دوسری گیند پر 144 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد نعیم کی 81 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، ...

15 سال کے اسپنر نردیش بیسویا نے رقم کی تاریخ، ایک ہی اننگز میں حاصل کئے 10 وکٹ

میگھالیہ کے آف اسپنر نردیش بیسویا نے انڈر 16 کے وجے مرچنٹ ٹرافی میں تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے ایک ہی میچ میں 10 وکٹ لئے ہیں۔انہوں نے یہ مقابلہ ناگالینڈ کے خلاف تیج پور میں کھیلا۔15 سال کا یہ بولر میرٹھ کا ہے اور 2 سال پہلے میگھالیہ شفٹ ہو چکا ہے۔

کرناٹک کے سابق رنجی کرکٹر گوتم اور قاضی کرناٹک پریمئیر لیگ اسپاٹ فکسنگ میں گرفتار

کرناٹک پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں اسپاٹ فکسنگ کے لئے مبینہ طور پر پیسے لینے کے الزام میں رنجی ٹرافی اور آئی پی ایل کرکٹر سی ایم گوتم اور کرناٹک کے ان کے سابق ساتھی کھلاڑی ابرار قاضی کو گرفتار کیا گیا ہے بیلاری ٹسکرس کے کپتان اور کرناٹک کے سابق وکٹ کیپر بلے باز گوتم اور ان کے ...

آسٹریلیا کی خواتین فٹبال کھلاڑیوں کو ملے گی مردوں کے برابر تنخواہ

آسٹریلیا کی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے والی خواتین فٹبال کھلاڑیوں کو اب اپنے مرد ہم منصبوں کے بربار تنخواہ ملے گی۔ اس معاہدہ کا خاکہ بدھ کو پیش کیا گیا جسے اس کھیل میں صنفی مساوات کی سمت میں اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔