بھٹکل میں شدت کے گرمی کے ساتھ کئی علاقوں میں پینے کے پانی کا سنگین مسئلہ؛ جامعہ آباد سمیت اطراف کے علاقوں میں ینگ اسٹار کی جانب سے پانی سپلائی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th April 2019, 6:51 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 29/اپریل (ایس او نیوز) امسال  نہ صرف بھٹکل بلکہ سرد سمجھے جانے والے  باغات کے  شہر بنگلور میں بھی  شدت کی گرمی سے لوگ پریشان ہیں  جس کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں پینے کے پانی کا  مسئلہ بھی سنگین رُخ اختیار کرگیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک کے  26 اضلاع کے 2150 دیہاتوں میں  سوکھا پڑنے سے عوام پانی کے لئے ترس رہے ہیں۔

پانی کی شدید قلت کو دیکھتے ہوئے بھٹکل میں  ینگ اسٹار ویلفئیر اسوسی ایشن کی جانب سے  گذشتہ ایک ماہ سے  بھٹکل کے جامعہ آباد، نور محلہ، جالی روڈ اور محی الدین اسٹریٹ  سمیت اطراف کے علاقوں میں روزانہ 15 ہزار لیٹر پانی تقسیم کیا جارہا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ  ینگ اسٹار کی گاڑی پانی لے کر جیسے ہی متعلقہ علاقوں میں پہنچتی ہے، لوگ  گھروں میں موجود سبھی برتنوں کو  لے کر  پہلے سے ہی گھروں کے  باہر  گاڑی  کے انتظار میں رہتے ہیں۔

اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ینگ اسٹار کے سماجی  شعبہ کے سکریٹری  سُہیل کداری نے بتایا کہ خدمت خلق کے جذبے کے تحت  فجر کی نماز کے فوری بعد سے لے کر شام پانچ بجے تک ہر روز قریب 200 گھروں کو پانی سپلائی کیا جارہا ہے اور یہ سلسلہ گذشتہ ایک ماہ سے جاری ہے۔  صرف مسلم ہی نہیں غیر مسلم گھروں کو بھی پانی دیاجارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  گذشتہ ایک ماہ سے شہر میں جس طرح کی گرمی  پڑی ہے، اوپری   علاقوں کے ساتھ ساتھ  نشیبی علاقوں میں بھی  کنویں سوکھ گئے ہیں، ایسے میں    لوگ  دور دراز علاقوں میں جاکر  پانی حاصل کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ سُہیل کے مطابق  ہر گھر میں روزانہ جتنے پانی کی ضرورت  ہے ، مکمل مقدار میں اُنہیں پانی دیا جارہا ہے۔ سہیل کے ساتھ  ینگ اسٹار کے  عاکف گوائی، ظہیر شیخ،  مولانا رفیق،  مشعل ، مدثر اور دیگر نوجوان  پورا دن اسی  کام میں لگے ہوئے ہیں۔  متعلقہ علاقہ کے عوام   ینگ اسٹار اسوسی ایشن کی جانب سے پانی سپلائی کئے جانے پر اُن   کا  شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ   کام  میں لگے  تمام لوگوں کے لئے  دعائیں بھی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ  بھٹکل میں گرمی  اتنی بڑھ گئی ہے کہ  درجہ حرارت  34 ڈگری تک پہنچ چکا  ہے۔   شہر کے دوسرے علاقوں میں بھی پانی کی شدید قلت سے عوام پریشان ہیں۔  خبر ہے کہ کچھ نشیبی   علاقوں میں بعض دیگر  اداروں کی طرف سے بھی پانی  سپلائی کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...