اڈپی: ضلع اسپتال میں پانی کی قلت سے مریضوں کا برا حال

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2023, 1:06 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اڈپی،23/ مئی (ایس او نیوز) اڈپی ضلع میں پانی کی جو شدید قلت پیدا ہوئی ہے اس کا برا اثر اجرکاڈ میں واقع ضلع سرکاری اسپتال کے علاوہ شہر کے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کے مریضوں پر بھی پڑا ہے۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ اڈپی ضلع سرکاری اسپتال میں روزانہ 100 سے 130 مریض داخل رہتے ہیں اور 900 سے 1000 ہزار او پی ڈی میں آتے ہیں ۔ پانی کی قلت کی وجہ سے ان مریضوں کی ضرورتیں پورا کرنا ممکن نہیں ہو رہا ہے ۔ یہی حال مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا ہے۔ 
    
ضلع اسپتال کے لئے جس کنویں سے پانی پمپ کے ذریعے لایا جا رہا تھا وہاں پانی بہت ہی کم ہوگیا ہے ۔ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کے لئ میونسپالٹی کی طرف سے تین دن میں ایک مرتبہ پانی فراہم کیا جاتا ہے  جو کہ اسپتال کی روزانہ کی ضرورتیں پورا کرنے کے لئے کافی نہیں ہوتا ۔ اسی طرح ٹینکروں کے ذریعہ بھی پانی کی کمی پوری کرنے کی کوشش جاری ہے مگر ٹینکر والوں کے لئے بھی پانی حاصل کرنے کے جو ذرائع تھے وہاں پر پانی سوکھ گیا ہے اور وہاں سے بڑی مقدار میں پانی حاصل کرنا ممکن نہیں ہے ۔ اس طرح شہر کے اسپتالوں میں  پانی قلت سے پوری طرح نپٹنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

چکمگلورو میں وکیل کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی - بھٹکل بار ایسوسی ایشن نےوزیراعلیٰ کے نام اسسٹنٹ کمشنر کو دیا میمورنڈم

چکمگلورو میں پولیس کی طرف سے نوجوان وکیل کے ساتھ کی گئی زیادتی اور بدسلوکی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھٹکل بار ایسو سی ایشن نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم دیا ۔

بھٹکل میں 'سنگل ٹکٹ کاونٹر' کی وجہ سے مسافروں کو ہو رہی ہے پریشانی

بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر جو ایڈوانس ٹکٹ بکنگ کاونٹر تھا اسے بند کرنے اور ہر طرح کی ٹکٹ کے لئے ایک ہی کاونٹر رہنے کی وجہ سے مسافروں کو بہت ہی زیادہ پریشانیوں کا سامنا ہے اور انہیں ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے بڑی دیر تک قطار میں لگے رہنا پڑتا ہے.

کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں خودکشی کے معاملات؛ ساحلی کرناٹکا میں ایک ہی دن میں سامنے آئی خود کشی کی 6 وارداتیں

ریاست کرناٹک بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں خودکشی کے واقعات میں روزبروز ااضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو لے کر عام شہری تشویش میں مبتلا ہیں، لیکن پیر کو ایک ہی دن الگ الگ علاقوں میں چھ لوگوں کے خودکشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام زور دے رہے ہیں کہ اس حد تک بڑھتی خودکشی کی ...

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔