بھٹکل انجمن آزاد اسکول میں بچوں کے لئے اب پانی پینے کی بجے گی گھنٹی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th December 2019, 3:25 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 16/ڈسمبر (ایس او نیوز) موسم بھلے  کوئی  بھی ہو، پانی پیاس کو بجھانے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے۔ بچوں کی صحت اور اُن کی نشونما کے لئے بھی پانی بے حد ضروری ہے۔ ماہرین کی مانیں تو بچوں کو کئی بیماریوں سے دور رکھنے کےلئے مناسب مقدار میں وقفے وقفے سے پانی پینا   ضروری ہے،  مگر بچے جب صبح سے شام تک اسکول میں رہتے ہوں  تو  ظاہر بات ہے کہ اُن کو مناسب مقدار میں  پانی پینے  کا موقع   نہیں ملتا، لیکن اب پہل کرتے ہوئے انجمن آزاد  پرائمری اسکول نے  بچوں کو پانی پینے کےلئے وقفے وقفے سے گھنٹی بجاکر  موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انجمن آزاد اسکول کی ہیڈ مسٹریس محترمہ شمیم چامنڈی نےبتایا کہ گذشتہ دس دنوں سے  اسکول میں بچوں کےلئے  پانی  کی گھنٹی بجانے کا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے۔  صبح 9:50،  11:10،  12:50 اور دوپہر 2:10 کو  گھنٹی بجائی جارہی ہے  اور پانی پینے کےلئے بچوں کو دو سے تین منٹ کا وقفہ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانی بڑوں کی طرح بچوں کی صحت کےلئے بھی ضروری ہے، مناسب مقدار میں پانی نہ پینے سے انسان بیماریوں کا شکار ہوسکتا   ہے، انہوں نے بچوں کے والدین سے درخواست کی کہ وہ پانی سے بھری بوتل کے ساتھ بچوں کو اسکول روانہ کریں۔ انہوں نے  کہا کہ دن میں پانی کی گھنٹی بجنے کے بعد تمام بچوں کو مناسب مقدار میں پانی پینے کی ہدایت دی جاتی ہے اور بچے  دئے گئے وقفے میں پانی پینے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسکولوں میں پانی کی گھنٹی  بجانے کی پہل  پڑوسی ریاست کیرالہ نے کی تھی، جس کے بعد کرناٹک کے وزیرتعلیم سُریش کمارنے بچوں کی صحت کے لئے اسے صحیح قدم  قرار دیتے ہوئے  گذشتہ ماہ نومبر میں  ریاست کے پبلک انسٹرکشن کمشنر کو ہدایت دی تھی  کہ وہ ریاست بھر کے سرکاری اور غیر سرکاری سبھی اسکولوں میں پانی کی گھنٹی  بجانے کےاحکامات جاری کریں۔ وزیرتعلیم کی ہدایات پر کتنا عمل ہوا، اس بات کا  فی الحال پتہ نہیں چل پایا ، مگر انجمن  پرائمری اسکول کی انتظامیہ نے  بھی پانی کو صحت کا بہترین جز قرار دیتے ہوئے انجمن آزاد پرائمری اسکول میں اس کی شروعات کردی ہے۔ انجمن پرائمری اسکول بورڈ کے سکریٹری جناب محمد آصف دامدا نے بتایا کہ  بچوں کو وقفے وقفے سے پانی پلانا اُن کی صحت کےلئے نہایت مفید ہے اور ہم  عنقریب انجمن کے دیگر پرائمری  اسکولوں میں بھی اس منصوبے کو  شروع کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...