بی بی ایم پی کے 198وارڈز کی از سر نو حد بندی- نوٹیفکیشن جاری

Source: S.O. News Service | Published on 27th June 2020, 6:47 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍جون(ایس او نیوز) بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے انتخابات کے قریب ریاستی حکومت نے 198وارڈز کی ازسر نو حد بندی کر تے ہو ئے نوٹی فیکشن جاری کیا ہے-

اطلاع کے مطابق گزشتہ 2011کی مردم شماری کے مطابق منسپل کارپوریشن ایکٹ1976کی دفعہ(2) (7) (A) کے تحت از سر نو حد بندی کی گئی ہے جس کے تحت اکثر وارڈز کا نمبر تبدیل ہوا ہے جبکہ چند وارڈز کے نام بدل دیئے گئے ہیں - بی بی ایم پی کا قیام 2007میں ہوا اور اس وقت آبادی کے حساب سے 198وارڈز تشکیل دیئے گئے تھے،بعدمیں 2011کی مردم شماری کا آغاز ہوا تھا-

بتا یا جا تا ہے کہ گزشتہ مارچ میں وارڈ سطح پر از سر نو حد بندی کر تے ہو ئے مسودہ جاری کر کے15دن تک تکرار عرضی کے لئے وقت دیا گیا تھا، جس کے تحت دائر تکرار عرضیوں،صلاح مشورہ پر عمل کر تے ہوئے2011کی مردم شماری کے تحت بی بی ایم پی کے 198وارڈز کی از سر نو حد بندی کر کے نو ٹی فیکشن جاری کیا گیا ہے-

بی بی ایم پی کارپوریٹروں کی معیاد ستمبر کو مکمل ہورہی ہے اور آئندہ انتخابات از سر نو حد بندی کے تحت ہوں گے، بی بی ایم پی میں جہاں حکمران جماعت بی جے پی ہے وہیں ریاست میں بھی بی جے پی بر سر اقتدار ہے-اسلئے بی بی ایم پی انتخابات میں بی جے پی کو ہی فائدہ ہونے کے امکانات ہیں -

محکمہ شہری ترقیات کے جنرل سکریٹری راکیش سنگھ نے بتا یا کہ چہارشنبہ کی شام کو ہی بی بی ایم پی وارڈز کی از سر نو حدبندی کر کے نو ٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے اور جلد ہی عوام کو اسکی نقل حاصل ہو گی-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...