لوک سبھا انتخابات کی سیاست زوروں عروج پر،بنگلورو میں پرکاش راج اورضمیراحمد خان کے درمیان لفظی جھڑپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th April 2019, 11:27 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،8؍اپریل (ایس او نیوز) کرناٹک میں بنگلورو سینٹرل لوک سبھا کی سیٹ پرکانگریس اور بی جے پی کی نظریں ہیں۔اس سیٹ سے بی جے پی نے موجودہ رکن پارلیمنٹ پی سی موہن کو دوبارہ ٹکٹ دیاہے۔ وہیں

کانگریس نے راضون ارشد کودوبارہ میدان میں اتاراہے۔جبکہ معروف اداکارپرکاش راج اس لوک سبھا سیٹ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے قسمت آزمارہے ہیں۔ پرکاش راج کانگریس اور بی جے پی پرتقسیم کی سیاست کرنے کاالزام لگارہے ہیں۔

لوک سبھاالیکشن میں لیڈروں کے درمیان لفظی جھڑپ بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔بنگلورو میں آزاد امیدواراورمعروف فلم ایکٹرپرکاش راج نے کانگریس کے لیڈروں کوزبردست تنقید کانشانہ بنایاتودوسری جانب کانگریس کے لیڈرضمیراحمد خان نے کہاکہ عوام پرکاش راج کوووٹ نہیں ٹھینگا دینگے۔ پرکاش راج دو چارہزارسے زائد ووٹ نہیں لینگے۔

سیاست میں ایک دوسرے پرالزام لگانے کوئی نہیں بعدنہیں ہے۔ آنے والاوقت ہی بتائے گا کے پارلیمانی حلقہ بنگلوروسینٹرل کے عوام کس پربھروسہ کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔