بیلگاوی کرناٹک میں رہے یامہاراشٹر میں کیافرق پڑنے والاہے: کمارسوامی
بنگلو رو،27؍نومبر(ایس او نیوز)سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے بی جے پی کوشدیدتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یکساں سیول کوڈ نافذ کرنے جا رہے بی جے پی والو، کیا آپ یہ نہیں کہہ رہے کہ ہم سب ہندوستانی ہیں؟ اگر ایسا ہے تو بیلگام یہاں کرناٹک میں رہے یامہاراشٹر میں کیافرق پڑنے والاہے،ہم سب ہندوستانی ہیں؟ بروز ہفتہ چکبالاپورمیں پنچ رتن یاترا میں مہاراشٹر سرحدی تنازع پر کمارسوامی نے کھل کرکہا: ہم سب ہندوستانی ہیں، اس بات میں سچے ہیں تو؟ مہاراشٹر سرحدی تنازعہ پر کبھی نہ بولیں۔ کرناٹک۔ مہاراشٹر سرحدی تنازعہ پر وزیراعلیٰ بسوراج بومئی نے جواب دیا کہ وہ دوبارہ آل پارٹی میٹنگ بلائیں گے اور فیصلہ کریں گے، کیونکہ مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے اسے بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی تجویز دی تھی۔ سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کی پالیسیوں پر تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ آپ آل پارٹی میٹنگ کیوں بلاتے ہیں؟ دونوں ریاستوں میں تمہاری ہی حکومت ہے،اس لیے تم وہیں بات کرلیاکرو،ہمیں کیوں بلارہے ہو، مہاراشٹروالوں کوپارلیمانی انتخابات کے لیے ایک ایشوچاہئے،کرناٹک کے سرحدی معاملہ کومدعابناکرالیکشن لڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔