وقف ترمیمی بل: اپوزیشن کا اعتراض، ’جے پی سی اجلاسوں میں کورم کی کمی کے باوجود کارروائی جاری‘

Source: S.O. News Service | Published on 12th November 2024, 10:42 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 12/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی )وقف ترمیمی بل 2024 کی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی کارروائی پر اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے دوبارہ اعتراضات اٹھائے ہیں۔ اپوزیشن اراکین نے جے پی سی کے چیئرمین پر الزام عائد کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں انہوں نے ریاستی دوروں کے سلسلے میں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کے باوجود چیئرمین جگدمبیکا پال نے ریاستوں کے دورے جاری رکھے ہیں۔ اس ناراضگی کے بعد اپوزیشن اراکین نے 5 ریاستوں کے دوروں کا بائیکاٹ کیا اور میٹنگوں میں کورم پورا نہ ہونے کا مسئلہ بھی اٹھایا ہے۔

 

اپوزیشن اراکین کی طرف سے عائد الزامات پر جے پی سی چیف جگدمبیکا پال کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انھوں نے اپنے اوپر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پارلیمانی کمیٹیوں کا مطالعہ ایک غیر رسمی عمل ہے۔ ان ریاستی دوروں میں کورم جیسا کوئی رسم نہیں ہوتا ہے۔‘‘ 9 نومبر کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھنے کے بعد کچھ اپوزیشن اراکین نے کہا کہ ’’5 نومبر کو ہوئی میٹنگ کے بعد ہمیں امید تھی کہ جگدمبیکا پال کی قیادت میں جے پی سی کے ریاستی دوروں کو ملتوی کیا جائے گا۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی رپورٹ جمع کرنے کی کوئی فوری ضرورت نہیں تھی۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق جے پی سی چیف جگدمبیکا پال کے خلاف الزام عائد کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھنے والوں میں اے راجہ، محمد جاوید اور کلیان بنرجی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انھیں بہت حیرانی ہوئی جب انھیں پتہ چلا کہ 9 نومبر سے شروع ہونے والے جے پی سی دورہ کو ملتوی نہیں کیا گیا تھا۔ اس لیے انھوں نے اس کا بائیکاٹ کرنا ہی مناسب سمجھا۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید سردی: 37 سال بعد درجہ حرارت 5 ڈگری سے نیچے

پہاڑی علاقوں میں گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی بھاری برفباری کا اثر میدانی علاقوں میں محسوس کیا جا رہا ہے۔ سرد ہواؤں کا دائرہ بڑھ گیا ہے اور دہلی-این سی آر میں سرد لہر چل رہی ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پہاڑوں میں اگلے ایک سے دو دنوں تک برفباری کا سلسلہ اسی طرح ...

ووٹوں کا فیصد ایک ہی رات میں لاکھوں تک کیسے بڑھ سکتا ہے؟ کانگریس کا سوال

مہاراشٹرا کے پونے شہر کی کانگریس پارٹی نے بدھ کی صبح نوی پیٹھ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج پر حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ووٹنگ کے لیے بیلٹ پیپر پر ہی ہونا چاہیے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں شہریوں کے دستخط بھی لیے گئے ہیں۔ کانگریس نے ...

مغربی بنگال میں 7 ماہ کی بچی کے اغوا اور جنسی زیادتی پر انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس

قومی انسانی حقوق کمیشن نے مغربی بنگال کے کولکاتہ میں فٹ پاتھ سے ایک شیر خوار بچے کے اغوا اور جنسی زیادتی سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریاست کی پولیس سے تفصیلی اطلاعات کے لیے دو ہفتے کے اندر رپورٹ دینے کو کہا ہے۔

کیرالہ میں کانگریس کے لیے ایک اور خوشخبری، بلدیاتی وارڈز کے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی

کانگریس پارٹی کے لیے کیرالہ سے ایک ماہ کے اندر دوسری بار خوش آئند خبر آئی ہے۔ کانگریس کی قیادت والے یو ڈی ایف اتحاد نے کیرالہ میں حال ہی میں 31 بلدیاتی وارڈز کے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق یو ڈی ایف نے 31 میں سے 17 وارڈوں میں فتح حاصل کی ...

جھارکھنڈ اسمبلی میں 11,697.45 کروڑ روپے کا سپلیمنٹری بجٹ، ’مئیاں سمان یوجنا‘ کے لیے 6390.55 کروڑ روپے مختص

جھارکھنڈ کی چھٹی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے تیسرے دن ریاستی حکومت نے ایک سپلیمنٹری بجٹ پیش کیا ہے۔ وزیر مالیات رادھا کرشن کشور نے رواں مالی سال 25-2024 کے لیے 11,697.45 کروڑ روپے کا سپلیمنٹری بجٹ پیش کیا، یہ مالی سال کا دوسرا ضمنی بجٹ ہے۔ پیش کردہ بجٹ میں سب سے زیادہ فنڈ محکمہ خواتین و ...

اے ڈی بی نے ہندوستانی معیشت کے لیے پیش گوئی کم کی، جی ڈی پی شرح ترقی میں کمی کا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ہندوستانی معیشت کے لیے ایک دھچکا دیتے ہوئے موجودہ مالی سال کے لیے ترقی کے تخمینے کو کم کر دیا ہے۔ اے ڈی بی نے ملک میں ذاتی سرمایہ کاری اور مکانات کی طلب میں کمی کو وجہ بتاتے ہوئے ہندوستان کی جی ڈی پی شرح ترقی کو گھٹا کر 6.5 فیصد کر دیا ہے۔ مالی سال ...