بھٹکل میں زوردار بارش کا سلسلہ جاری؛ منڈلّی اسکول کی دیوار بیٹھ گئی - اسکول میں چھٹی رہنے سے ٹل گئی ٹریجڈی؛ اپسر گونڈا میں پہاڑی میں شگاف

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th August 2022, 8:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8 / اگست (ایس او نیوز) سنیچر کے دن پوری رات برسنے والی بھاری بارش کی وجہ سے     منڈلّی میں واقع سرکاری اسکول نمبر 1 کی دیوار گر گئی اور چھت کا ایک حصہ  بھی منہدم ہوگیا ۔   واردات اتوار کو پیش آئی۔ یہ تو اچھا ہوا کہ اتوار ہونے کی بنا پر اسکول میں چھٹی تھی، اس لئے  ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

    دراصل منڈلّی کے اس اسکول کی دیواریں مٹی اور پتھروں سے تعمیر ہوئی تھیں اور اب بہت ہی پرانی اور خستہ ہوگئی ہیں ۔ شدید بارش کے دوران  ایک کمرے کی دیوار گرنے کے نتیجہ میں دوسرے کمرے کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔  جبکہ چھت کا ایک حصہ پوری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا ہے ۔

واردات کے بعد     مقامی ذمہ داران اور سرکاری افسران نے جائے وقوع  پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔  

بتاتے چلیں کہ سنیچر اور اتوار کے ساتھ ساتھ آج پیر کو بھی بھٹکل میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں   لوگوں کی عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

اپسر گونڈا میں پہاری میں شگاف:      ضلع شمالی کینرا کے پہاڑی علاقے میں بھاری برسات کا سلسلہ جاری ہے جس کا اثر کاروار، کمٹہ ، اور بھٹکل تعلقہ جات کے گاوں اور شہروں میں دکھائی دے رہا ہے ۔ اس دوران پڑوسی تعلقہ  ہوناور  کے اپسرگونڈا میں پہاڑی میں شگاف پیدا ہونے کے بعد وہاں قریب میں بسنے والے لوگوں کو ریلیف سینٹر میں منتقل کیا گیا ہے واقعے بعد ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے  جائے وقوع  کا جائزہ لیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔