انبالہ کینٹ میں بڑا حادثہ، دیوار گرنے سے تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک
نئی دہلی،05/اکتوبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) انبالہ کینٹ علاقہ کے ایک دردناک حادثے میں تین بچوں سمیت کل پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔حادثہ دیوار گرنے سے ہوا۔ واقعہ کی معلومات حاصل کرنے کے بعد موقع پر پہنچے پولیس اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے پانچ افراد کو مردہ قرار دیا۔پولیس کے مطابق سبھی مرنے والے ایک ہی خاندان کے لگ رہے ہیں۔ حالانکہ معاملے کو لے کر جانچ چل رہی ہے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مرنے والے تمام لوگ ایک گھر میں سو رہے تھے۔اسی دوران دیوار گرنے سے اس کے اندر دب گئے۔بعد میں انہیں اسپتال لے کر جایا گیا جہاں علاج کے دوران سب کی موت ہو گئی۔بتا دیں کہ اس طرح کا یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔اس سے پہلے مہاراشٹر کے رتناگری میں توارے ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سے سیلاب جیسے حالات پیدا ہوگئے تھے۔اس حادثے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے ان کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔وہیں 18 لوگ لاپتہ بتائے جا رہے تھے۔12 مکان پانی میں بہہ گئے تھے۔اس کی زد میں سات گاؤں آئے تھے۔ ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لئے این ڈی آر ایف کی ٹیم پہنچ گئی تھی۔بتا دیں موسلادھار بارش کی وجہ سے ممبئی میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ جگہ پانی منجمد ہونے اور شہر میں دیوار گرنے کے معاملے میں 22 لوگوں کی جان چلی گئی۔ حکام نے بتایا تھا کہ باقی مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں بارش سے متعلق واقعات میں 14 دیگرلوگوں کی موت ہو گئی۔