بھٹکل: ریاست میں کورونا کے بڑھتے معاملات سےپریشان طلبہ نے پیر سے شروع ہونے والے امتحانات منسوخ کرنے ٹوئیٹر پر چلائی مہم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th April 2021, 12:02 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 18/اپریل (ایس او نیوز) کورونا کی دوسری لہر میں  بڑھتے کیسس کے دوران ایک طرف  میٹرک اور سکینڈ پی یوسی کے امتحانات ملتوی اور منسوخ کئے جارہےہیں تو وہیں دوسری طرف ویشویشوریا ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی (وی ٹی یو) کے تحت آنے والی کالجس میں کل  پیر سے فرسٹ سیمسٹر کے امتحانات شروع ہورہےہیں۔

 ریاست میں  گذشتہ کچھ دنوں سے کورونا کے بڑھتےمعاملات کو لے کر ایک طرف حکومت تشویش میں مبتلا ہے، وہیں  طلبہ بھی کل کے  امتحانات کو لے کر خوف محسوس  کررہےہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کررہےہیں کہ  وہ پیر کو شروع ہونے والے امتحانات کو منسوخ کرے تاکہ کورونا وائرس سے  طلبہ محفوظ رہ سکیں۔

وی ٹی یو سے جڑی کالجس کے طلبہ نے آج اتوار شام 6 بجے  postponevtuexams #cancelvtuexams#  ہیش ٹیگ کے ساتھ  ٹوئیٹر پر زبردست  مہم چلائی جس میں وزیراعلیٰ یڈی یورپا کو بھی ٹیگ کرکے مطالبہ کیا گیا کہ  پیر کی دوپہر سے شروع ہونے والے امتحانات کو ملتوی کرنے کے احکامات جاری کئےجائیں۔ طلبہ نے یڈی یورپا سے مخاطب ہوتےہوئے لکھا کہ  کوویڈ کے کیسس اس قدر بڑھ رہے ہیں کہ اسپتالوں میں داخلہ نہیں مل رہا ہے، اسپتال کے بستر  فُل ہیں،  اگر کسی اسپتال میں روم مل بھی جاتا ہے تو لاکھوں روپیہ لیا جارہا ہے،  ایسے میں اگر  امتحان دینے کے بعد کوویڈ کا شکار ہوکر مرجائیں تو کون ذمہ دار ہوگا، برائے کرم ہماری پریشانیوں کو سمجھتےہوئے VTUامتحانات کو منسوخ یا ملتوی کیا جائے۔

ٹوئیٹر میں سینکڑوں طلبہ نے  اپنے اپنے خیالات اور پریشانیوں کا اظہار کیا ہے اور   امتحانات کو منسوخ یا ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مگر فی الحال سرکار کی طرف سے یا  VTU  کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہواہے۔

اخبار نویسوں کو معلومات فراہم کرتےہوئے اور امتحانات کو لے کر اپنی پریشانیوں کا اظہار کرتےہوئے  کئی طلبہ نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے کسی بھی طرح کا کوئی ریسپاونس نہیں مل رہا ہے، یہاں تک کہ  امتحانات کو لے کر اپوزیشن پارٹی کانگریس کےلیڈروں  کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے، مگر ہر طرف سے خاموشی ہے۔

ساحل آن لائن سے گفتگو کرتےہوئے  طلبہ نے بتایا کہ  بنگلور یونیورسٹی نے  تمام انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور انجینرنگ کے امتحانات ملتوی  کردئےہیں  جو پیر 19 اپریل سے شروع ہونے والے تھے۔ طلبہ نے یہ بھی بتایا کہ ایک طرف کورونا کے معاملات دن بدن  بڑھتے جارہے ہیں وہیں ریاست میں سرکاری بسوں کا بھی احتجاج چل رہا ہے ایسے میں  طلبہ کےلئے  امتحانات میں شریک ہونے میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔