بھٹکل انجینرنگ کالج کے شاندار نتائج؛ تین شعبوں میں ملی صد فیصد کامیابی؛ 122 طلبہ امتیازی نمبرات سے کامیاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th October 2020, 12:53 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 23 اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل انجمن انجینرنگ کالج کے فائنل سمسٹر میں  طلبہ نے بہترین پرفارمینس پیش کرتے ہوئے شاندار کامیابی درج کرتے ہوئے  کالج کا نام روشن کردیا ہے۔ 

کالج کی شاندار کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ویسویسوریا ٹیکنالوجیکل  یونیورسٹی سے ملحق انجمن انجینرنگ کالج بھٹکل کے  جملہ 149 طلبہ میں سے  122 طلبہ امتیازی نمبرات یعنی ڈسٹنکشن لے کر کامیاب ہوئے ہیں، 18 طلبہ فرسٹ کلا س سے اور دو سکینڈ کلاس سے کامیاب ہوئے ہیں۔

انجمن انجینرنگ کالج  جسے اب انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اس بار کالج کے تین ڈپارٹمنٹ  الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکشن، الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونیکس اور انفارمیشن سائنس میں طلبہ نے صد فیصد کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کمپوٹر سائنس میں کامیابی کا اوسط 97.2 فیصد، میکانیکل انجینرنگ میں 96 فیصد اور سیول انجینرنگ میں کامیابی کا اوسط 89 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سیول انجینرنگ کی طالبہ اسنیہا پانڈو نائیک نے700 میں 658 مارکس کے ساتھ پوری کالج میں ٹاپ کیا ہے، اس کو  9.65 SGPA  مارکس ملے ہیں۔

کمپوٹرسائنس میں نشاد جعفر نے 635 مارکس، الیکٹرونکس اینڈ کمیونیکشن میں یوگیتا پرمیشور بھنڈاری نے 625 مارکس، الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس میں وشال پیٹر نے 624 مارکس، میکانیکل انجینرنگ میں رویسٹن ایم لوئیس نے 622 مارکس اور انفارمیشن سائنس اینڈ انجینرنگ میں ساجدہ ایچ ایم قاسم نے 559 مارکس کے ساتھ  انجینرنگ کے الگ الگ شعبوں  میں ٹاپ پر ہیں۔

انجمن انجینرنگ کالج کے اس  شاندار نتائج پر انجمن انتظامیہ سمیت کالج پرنسپال اور دیگر اسٹاف نے تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...