بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج میں وی ٹی یو کراس کنٹری دوڑ کا مقابلہ : مردوں میں ناگراج اور خواتین میں جیوتی اول

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th February 2019, 7:19 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل :27؍فروری (ایس او نیوز) انجمن انسٹی ٹیو ٹ آف ٹکنالوجی  اینڈ مینجمنٹ بھٹکل اور وشویشوریا ٹکنیکل یونیورسٹی بلگام  اور شعبہ فزیکل اینڈ اسپورٹس کے اشتراک سے 27فروری  کو  وی ٹی یو کے انٹر کالج سنگل زون کےکالج طلبا و طالبات کے درمیان  10کلومیٹر کراس کنٹری ریس چمپئین شپ  کا جمعرات کی صبح انجمن  اے آئی ٹی ایم بھٹکل کے میدان سے افتتاح  ہوا۔ جس  میں ایس ای اے کالج آف انجنئیرنگ بنگلورو  کے ناگراج سِدّپا مردوں میں اور نِٹّے مہالنگا ادینتیا میموریل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این ایم اے ایم آئی ٹی ) کارکلا نے خواتین میں پہلا مقام حاصل کیاہے۔

10کلومیٹر کے کراس کنٹری دوڑ میں وی ٹی یو سے ملحق قریب 40ٹکنیکل کالجوں کے 200سے زائد طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ کراس کنٹری دوڑ میں نوجوان اتھلیٹس  جو ش وخروش سے شریک ہوتے ہوئے اپنی قابلیت اور قوت کا مظاہرہ کیا۔ مقابلے میں شریک کئی طلبا کو میڈلس سے نوازاگیا۔

نِٹّے مہالنگا ادینتیا میموریل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این ایم اے ایم آئی ٹی ) کارکلا  نے 60پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے مقابلے میں  اوور آل چمپئین شپ کا خطاب جیتا۔ مردوں میں  موڈبیدری کی آلواس انسٹی ٹیوٹ آف انجنئیرنگ اینڈ ٹکنالوجی کالج کی ٹیم نے 27پوائنٹس کے ساتھ اول نمبر پر رہی تو نِٹّے مہالنگا ادینتیا میموریل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این ایم اے ایم آئی ٹی )38 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پررہی۔ طالبات کے شعبہ میں نِٹّے مہالنگا ادینتیا میموریل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این ایم اے ایم آئی ٹی )22 کی ٹیم پوائنٹس کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا تو موڈبیدری کی آلواس انسٹی ٹیوٹ آف انجنئیرنگ اینڈ ٹکنالوجی کالج کی ٹیم41پوائنٹس کے ساتھ رنر اپ رہی۔

انفرادی طورپر مرد وں میں ایس ای اے کالج کے ناگراج سدپا اول، آلواس انجنئیرنگ کالج کے سوجن شیکھر دوم اور نٹے میناکشی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے محمد ساحل انِّی گیری نے سوام مقام حاصل کیا تو خواتین میں نِٹّے مہالنگا ادینتیا میموریل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این ایم اے ایم آئی ٹی ) کی جیوتی اول، ایس جی بالیکندری انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کی پرنالی پی جادھو دوم اور منگلورو کی سہیادری کالج آف انجنئیرنگ کی سوشما نے سوم مقام پایا۔

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق نے کراس کنٹری دوڑ  میں شریک طلبا و طالبات کے لئے ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے افتتاح کیا۔بھٹکل ڈی وائی ایس پی ولنٹائن ڈیسوزا نے انعامی تقریب میں انعامات کی تقسیم کرنے کے بعد طلبا کو ہمیشہ چاک و چوبند و چست رہنے کی تلقین کی۔ ایڈیشنل جنرل سرسکریٹری محمد اسحق شاہ بندری ، کالج بورڈ سکریٹری ابوبکر قاسمجی ، پرنسپال ڈاکٹر مشتاق احمد بھاوی کٹی ، نائب پرنسپال ایچ ایم فلا چندر ، فزیکل ڈائرکٹر الطاف صاحب وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔