لوک سبھا انتخابات؛ آخری مراحل کے انتخابات جاری؛ 918 اُمیدواروں کی قسمت داو پر؛ ای وی ایم میں خرابی کی شکایتیں؛ بنگال میں دو کاروں پر حملہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th May 2019, 2:22 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 19/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) لوک سبھا انتخابات کے ساتویں  اور آخری مرحلہ کے لئے اتوار کی صبح 7 بجے سے ووٹنگ جاری ہے۔جس میں  918 امیدواروں کی قسمت دائو پر لگی ہوئی ہے۔آج جاری انتخابات میں  وزیر اعظم نریندر مودی کا حلقہ انتخاب وارانسی بھی شامل ہے۔ 

ساتویں اور آخری مرحلے میں 10 کروڑ ایک لاکھ 75 ہزار ووٹر 918 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ان میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر روی شنکر پرساد، محترمہ ہرسمرت کور بادل، ہردیپ پوری، منوج سنہا، شتروگھن سنہا، انوراگ ٹھاکر، پون بنسل، کرن کھیر، میسا بھارتی، سنی دیول، شیبو شورین، آر کے سنگھ، سی پی آئی لیڈر اتل کمار انجان، مہندر ناتھ پانڈے اور انپريا پٹیل سمیت کئی اہم لیڈران  شامل ہیں۔

بنارس سیٹ پر مودی کا مقابلہ کانگریس کے اجے رائے اور سماجوادی پارٹی کی شالنی یادو سے ہے۔ بہار کی پاٹلی پتر سیٹ پر مرکزی وزیر روی شنکر پرساد اور کانگریس کے شتروگھن سنہا کے درمیان مقابلہ ہے جس پر لوگوں کی نظر یں ٹکی ہوئی ہيں۔ سابق لوک سبھا اسپیکر اور کانگریس امیدوار میرا کمار کا بی جے پی کے چھیدي پاسوان سے مقابلہ ہے۔

وہیں، بکسر سیٹ سے اشونی چوبے اور آر جے ڈی کی میسا بھارتی پاٹلی پتر سیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں۔ مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری پنجاب کی امرتسر سیٹ، منوج سنہا اتر پردیش کی غازی پور اور انوپریا پٹیل بطور اپنا دل امیدوار مرزا پور سیٹ سے میدان ہیں ہیں۔

ادھر، پنجاب کے گرداس پور سے اداکار سنی دیول بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں ہیں۔ ان کا مقابلہ کانگریس کے سنیل جاکھڑ سے ہے۔ اداکار روی کشن گورکھ پور سے اور کرن کھیر چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر میدان میں ہیں۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے صدر شیبو سورین دُمکا سے چناؤ لڑ رہے ہیں۔

ہماچل پردیش میں کئی مقامات پرای وی ایم خراب، پولنگ میں تاخیر

ہماچل پردیش میں کئی مقامات پر ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے کافی وقت تک  پولنگ شروع نہیں ہو پائی تھی۔ شملہ میں جبل کے ڈھاڈی گنسہ پولنگ مرکز میں اس وقت تنازعہ کھڑا ہو گیا جب کچھ لوگ ووٹرز سلپ لے کر ووٹ دینے پہنچے تھے۔ ڈیوٹی پر عملے نے انہیں ووٹ ڈالنے سے روک دیا. ووٹروں نے نامکمل معلومات دینے کا الزام لگایا۔ دوسری طرف منڈی، کلو اور شملہ میں کئی جگہ ای وی ایم مشینوں کے خراب ہونے کی خبریں ملی ہیں۔ ضلع کلو میں نصف درجن پولنگ بوتھوں پر ای وی ایم خراب ہونے کی شکایتیں موصول ہوئی ہیں جبکہ  صبح ساڑھے چھ بجے سے لوگ لائنوں میں کھڑے  تھے۔

منڈی ضلع کے ناچن اسمبلی کے چیک بوتھ اور كھترواڈي بوتھ میں  بھی ای وی ایم مشینیں خراب ہونےکی باتیں سامنےآئی۔ شملہ پارلیمانی حلقہ میں دارالحکومت کے مضافاتی علاقے سنجولي کے بوتھ نمبر 83 میں بھی ای وی ایم خرابی کی وجہ سے ووٹنگ دیر سے شروع ہوئی۔ لوگوں کولائنوں میں کھڑے ہو کر انتظار کرنا پڑا. 

ریاست میں چار سیٹوں منڈی، شملہ، كانگڑا اور ہمیر پور پر ووٹنگ جاری ہے. ان لوک سبھا حلقوں میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے۔

نتیش کے آبائی شہر میں ای وی ایم خرد برد:

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ضلع نالندا کے چندورا گاؤں میں دیہاتیوں نے پولنگ کا یہ کہہ کر بائیکاٹ کر دیا  کہ روڈ نہیں تو ووٹ نہیں دیں گے۔  بتایا گیاہے کہ  علاقہ میں روڈ تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ووٹرس  ناراض ہیں۔ ناراض ووٹروں نے بوتھ نمبر 299 میں ای وی ایم میں توڑ پھوڑ کرنے کی بھی بات سامنے آئی ہے۔ اس کے علاوہ دیولپمنٹ آفیسر کی کار میں توڑ پھوڑ کرنے کی بھی خبر ہے۔

بنگال میں بی جےپی کی کار پر حملہ: 

مغربی بنگال میں پولنگ کے دوران بی جےپی کی دو کاروں پر حملہ کئے جانے کی خبر ٹائمز آف انڈیا نے  دی ہے۔ اس تعلق سے نیوز ایجنسی اے این آئی نے ٹویٹ کرتے ہوئے جادھوپور حلقہ کے بی جےپی اُمیدوار انوپم ہزارے کا بیان پوسٹ کیا ہے جس میں انوپم نے ترنمول کانگریس پر الزام لگایاہے کہ  اُن کے غنڈوں نے بی جے پی منڈل صدر اور ان کی کار کے ڈرائیور پر حملہ کرتے ہوئے کار میں توڑ پھوڑ مچائی ہے ۔ اس اُمیدوار نے  اس بات کا بھی الزام لگایاہے کہ 52 پولنگ بوتھوں پر ترنمول کانگریس کے غندے  ووٹروں کو بی جےپی کے حق میں ووٹ ڈالنے نہیں دے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...