ریاست کے تین اہم سٹی کارپویشنوں کیلئے انتخابات۔ کانگریس، بی جے پی اور جے ڈ ی ایس سے 1105 امیدوار میدان میں
بنگلورو،3؍ستمبر(ایس او نیوز)کرناٹک کے تین سٹی کارپوریشنوں کے لئے جمعہ کے روز پولنگ ہونے جا رہی ہے۔ ریاست کی تین اہم سیاسی جماعتیں حکمران بی جے پی، کانگریس اور جے ڈی ایس کی طرف سے ان انتخابات میں اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتارے گئے ہیں۔
ہبلی دھارواڑ سٹی کارپوریشن کے 88وارڈس،بیلگاوی کے 58اور کلبرگی سٹی کارپویشن کے 55وارڈوں کے لئے پولنگ کروانے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے سخت انتظامات کئے جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ میسور سٹی کارپویشن کے وارڈ نمبر 36کے لئے ضمنی انتخابات کے ساتھ ساتھ ڈوڈبالا پور منسپل کونسل کے 31وارڈوں، چکمگلور منسپل کونسل کے 23وارڈوں کے لئے انتخابات کروائے جائیں گے۔بیدر منسپل کونسل کے دو واروں، بھداروتی مدھول، بیلگی، تیردال، مہالنگا پورا،ویراج پیٹ اور سوموار پیٹ کے وارڈوں کے لئے بھی ضمنی انتخابات کروائے جائیں گے۔ ان کے علاوہ ڈانڈیلی، واڈی،بسونا باگے واڑی، کے جی ایف، داونگیرے کے ہری ہر، رائے باغ،سودتی، کشٹگی،گدگ ضلع کے ملگنند اور رام نگر م ضلع کے بعض وارڈوں کے لئے ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ بیلگاوی سٹی کارپویشن کی58نشستوں کے لئے 385امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ ہبلی دھارواڑ سٹی کارپویشن کی 82سیٹوں کے لئے 420امیدوار اور کلبرگی کی 55سیٹوں کے لئے 300امیدواروں سمیت جملہ 1105افسر میدان میں ہیں۔
بی جے پی کی طرف سے مودی کے نام پر انتخاب لڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو دوسری طرف مرکزی اور ریاستی حکومت کی ناکامی کو اجاگر کر کے کانگریس اس کوشش میں ہے کہ بلدی اداروں پر قبضہ کرے۔ ہبلی دھارواڑ میں کانگریس کے رہنما حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوئے ونئے کلگرنی نے انتخابات کی کمان سنبھال لی ہے اور اس کوشش میں ہیں کہ کسی طرح اس شہر کے بلدی ادارے پر کانگریس کو زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر کامیاب کر سکیں۔ کلبرگی میں کانگریس رکن اسمبلی پریانک کھرگے اور رکن پارلیمان امیش جادھو کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔
ضلع انچارج وزیر مرگیش نیرانی اس کوشش میں ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر بی جے پی کو کامیاب بنائیں۔ بیلگاوی میں کے پی سی سی کے کارگزار صدر ستیش جارکی ہولی میدان میں ہیں تو بی جے پی سے ریاستی وزیر امیش کتی اپنے اپنے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی کوشش میں ہیں۔ ان بلدی انتخابات کے ذریعہ کانگریس اور بی جے پی کے مقامی رہنما اس کوشش میں ہیں کہ اپنے اپنے اضلاع میں کامیابی حاصل کر کے علاقائی سطح پر اپنے آپ کو مضبوط کریں۔