اتحاد کے حق میں ووٹوں کی ہو رہی بارش: اکھلیش یادو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd April 2019, 11:15 PM | ملکی خبریں |

لکھیم پور کھیری،22؍اپریل(ایس او نیوز؍یو این آئی) سماجوادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے دعوی کیا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں سے ناراض رائے دہندگان نئے ہندوستان اور نئے وزیر اعظم کی آس میں اتحاد کے حق میں ووٹوں کی برسات کرر ہے ہیں۔ راجکیہ انٹرکالج میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتےہوئے مسٹر یادو نے پیر کو کہا کہ آج ملک کا آئین خطرے میں ہے۔ سیاست میں کافی گراوٹ آئی ہے۔ بی جے پی نیا ہندوستان بنانے کا جھوٹا خواب دکھا رہی ہے لیکن ملک کو جب نیا وزیر اعظم اور نئی حکومت ملے گی تبھی نئے ہندوستان کا تعمیر ہوگا۔ سیاست کو نئی سمت دینے والی سماج وادی پارٹی۔بہوجن سماج پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کا مضبو ط اتحاد ہوا ہے۔ ہمار اتحاد دلوں کا ہے جو ٹوٹنے والا نہیں ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ جیسے جیسے انتخابی مرحلہ آگے بڑھ رہا ہے بی جے پی کو اس کی ناکامیوں کے لئے سبق سکھانے کے لئےاتحاد کے حق میں ووٹوں کی بارش ہورہی ہے۔ ہمارے تین پارٹیوں کے اتحاد کو مہاملاوٹی کہا جارہا ہے لیکن جو 38 پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کئے ہوئے ہیں وہ بتائیں ان کا اتحاد مہاملاوٹی ہے کہ نہیں۔ ایس پی کا اتحاد ان غریبوں کا ہے جنہیں احترام نہیں ملا ہے۔ مسٹر یادو نے کہا کہ کسانوں کی روح اس کی کھیتی ہے۔ وزیر اعظم نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ان کے بعد کھاد کی بوری سے پانچ کلو کھاد چوری کر کے کم کردی گئی۔ ہمیں ایسا چوکیدار نہیں چاہئے جو بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو ملک کے باہر بھاگ جانے دیں۔ بینکوں سے 36000 سے زیادہ سرمایہ کار ہندوستان چھوڑ کر چلے گئے۔ نہ ہی کالا دھن واپس آیا اور نہ ہی بدعنوانی پر روک لگی۔

ایس پی سربراہ نے بجہرا، سیتا پور کی ریلی میں نکل دوبے کے حق میں انتخابی ریلی میں کہا کہ سماج کے سبھی طبقات کو ان کے آبادی کے اعتبار سے حصہ داری ملے گی۔ یہی سماجی انصاف کی بنیاد ہے۔ سوچئے بی جے پی کی حکومت میں کس کے اچھے دن آئے ہیں۔ نوجوانو ں کا مستقبل تاریک ہے۔ سوچھ بھارت کے نام پر عوام کو ٹھگا گیا ہے۔ وزیر اعلی کی ٹھوک دو کی سیاست کے چلتے کہیں پولیس نے عوام کو تو کہیں عوام نے پولیس کو ہی ٹھونکنے کا کام شروع کردیا ہے۔ انہوں نے عوام سے ہاتھی اور سائیکل والے بٹن دبا کر اتحاد کے امیدواروں کو جتانے کی اپیل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...