ووٹر شناختی کارڈ کی تصدیقی مہم بھٹکل میں زوروں پر جاری؛ اب تک 33 فیصد کام مکمل ؛ ریاست بھر میں ضلع اُترکنڑا سب سے آگے؛ کارڈ کی تصدیق موبائل ایپ سے کرنا آسان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th October 2019, 3:41 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 12/اکتوبر(ایس او نیوز)  ملک بھر میں جاری ووٹروں کی تصدیقی مہم (Electors Verificiation Program)  جو یکم ستمبر سے شروع ہوئی تھی   15اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگی، اسکولوں میں امتحانات ساحلی علاقوں میں  طوفانی بارش اور کئی علاقوں میں  عارضی سیلاب کے نتیجے میں کام شروع نہ کیا جاسکا، وہیں  اسکولوں میں  چھٹیوں کی وجہ سے بھی  اس مہم میں رُکاوٹیں پیش آئیں اور حکومت کی جانب سے  تعینات کئے گئے آفسران  یکم اکتوبر سے پہلے اپنا کام صحیح طور پر شروع نہ کرنے کی وجہ سے  کام بے حد سست رہا۔ مگر اب  اس کام میں تیزی دیکھی  جاری ہے اور سرکار کی  جانب سے آفسران کو  اتوار کے روز  بھی کام  جاری رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

بھٹکل میں بعض جگہوں پر متعلقہ علاقوں کے اسپورٹس سینٹرس سرگرم ہوکر گھر گھر جاکر  لوگوں سے  اُن کے دستاویزات لے کر فارم  پُر کرنے میں مصروف ہیں تو بعض علاقوں میں  لوگ ٹیبل اور کرسیاں  ڈال کر لوگوں کی رہنمائی کرنے میں  مصروف ہیں۔ اس تعلق سے ضلع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے بتایا کہ  پوری ریاست کرناٹک میں ضلع اُترکنڑا اول نمبر پر ہے جہاں اب تک 27 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور اگلے تین چار دنوں میں اس کام میں مزید تیزی آنے کی توقع ہے۔

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر جناب ساجد احمد مُلا نے بتایا کہ بھٹکل تعلقہ میں اب تک 33 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے  اور مزید تیزی کے ساتھ کام کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ  باقی بچے تین چار دنوں کے اندر اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

جناب ساجد مُلا نے بتایا کہ جولوگ آن لائن یا موبائل ایپ کے ذریعے اپنے  ووٹر آئی ڈی کی تصدیق کررہے ہیں، اُنہیں پھر  الگ سے اپنے کاغذات جمع کرانے یا تصدیق کرانے کی ضرورت نہیں ہے،  انہوں نے عوام الناس سے  اپیل کی  کہ  جن لوگوں کو موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت ہے وہ لوگ خود نجی طور پر موبائل ایپ کا استعمال کرکے  اپنے ووٹر کارڈ کی تصدیق کراسکتے ہیں ۔ انہیں پھر الگ سے  بلاک لیول آفسر(بی ایل او) کے پاس  جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ  موبائل ایپ ڈاون لوڈ کرکے  اپنی تفصیلات کی تصدیق کرانے کا عمل نہایت آسان ہے اور جس کے پاس انڈرائیڈ موبائل ہے، وہ   الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ایپ کو اپنے موبائل پر ڈاون لوڈ کرکے  اپنے ووٹر شناختی کارڈ کی تصدیق آسانی کے  ساتھ کراسکتا ہے، ساتھ ساتھ جن لوگوں کو نام ، والد کا نام، اڈرس وغیرہ کو درست کرنا ہوتو وہ بھی اس ایپ کے ذریعے ضروری  تبدیلیاں کرسکتے ہیں، البتہ   ضروری تبدیلیاں کرنے سے پہلے  ووٹر کے پاس  متعلقہ دستاویزات  ہونے چاہئے کیونکہ   اُن دستاویزات کی فوٹو  معلومات کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہے۔

موبائل ایپ کے ذریعے اپنے اور اپنے تمام گھروالوں کے ناموں کی تصدیق ایک ہی جست میں اور ایک ہی موبائل نمبر کے ذریعے کرائی جاسکتی ہے۔ قارئین کی معلومات کے لئے اُس کا  آسان طریقہ  ذیل میں دیاجارہا ہے۔

پہلے اس لنک کے ذریعے موبائل ایپ کو اپنے انڈرائیڈ موبائل میں   ڈاون لوڈ کریں:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.eci.citizen

اُس کے بعد  ذیل میں دئے گئے  اسکرین شارٹ کو فالو کریں:

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...