بھٹکل میں ووٹرلسٹ کی تجدیدکاری کے کام میں  سست روی : امتحانات کی تیاری میں اساتذہ مصروف ،بی ایل اؤز کو گھر گھر پہنچنے میں دشواری؛ عوام آن لائن سے بھی اُٹھاسکتے ہیں فائدہ

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2019, 9:39 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:26؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)الیکشن کمیشن کی طرف  سے ووٹرلسٹ کی تجدید کاری  کا اعلان کئے ایک مہینہ مکمل ہورہاہے۔ تجدیدکاری کے دوران صرف نئے ناموں کا اندراج ہی نہیں بلکہ چھوٹی موٹی ترمیم بھی باقی نہ رکھنے کا فیصلہ لےکر بی ایل اؤ کو گھر گھر پہنچ کر کام انجام دینے  کے لئے کہا گیا تھا۔ لیکن اعلان ہو کر آج 26 دن ہوچکے  ہیں ،  عوام کی طرف سے شکایتیں مل رہی ہیں کہ اُن کے مکان پر ابھی تک کسی نے دستک نہیں دی ہے۔  

تعلقہ کے وارڈوں کی مناسبت سے 140 بی ایل اؤ کو نامزد کیاگیا تھا جن میں زیادہ تر اسکولی اساتذہ ہیں، بقیہ آنگن واڑی کارکنوں اور دیگر محکمہ جات کے عملے کو بی ایل اؤ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، مگر دیکھا جارہاہے کہ  زیادہ تر بی ایل اؤ گھر گھر پہنچنے کے لئے تیار نظر نہیں آرہے ہیں، سننے میں آرہا ہے کہ بی ایل اوز یہ کہہ رہے ہیں کہ اُنہیں جب  فرصت ملے گی تب جائیں گے ، اس وجہ سے کام میں نہایت سست روی دیکھی جارہی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس طرح کی شکایتیں صرف بھٹکل ہی نہیں  بلکہ ضلع کے دیگر تعلقہ جات سے بھی  موصول ہورہی ہیں اور کہیں پر بھی  اس کام میں تیزی نہیں دیکھی جارہی ہے۔

اساتذہ کی آناکانی : موسم باراں کی وجہ سے  مسلسل 8-9دنوں کی چھٹیوں کے بعد  اسکول جب  کھلے تو اسکولی نصاب کو اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنا ضروری ہوگیا جس پر اساتذہ پر دوگنی ذمہ داری عائد ہوگئی۔ ایسے میں  ششماہی امتحانات سر پر آگئے تو ٹیچروں کی مصروفیات میں مزید اضافہ ہوگیا، ان  حالات  میں رائے دہندگان کی فہرست کی تجدیدکاری اساتذہ کے لئے درد سر بن گئی ہے۔

حالات کو دیکھتے ہوئے  عوام بھی سوال کررہے ہیں کہ جن اساتذہ کو   اسکولی کاموں سے ہی فرصت نہیں مل رہی ہو اُن پر مزید بوجھ تھوپنے  سے کیا وہ ووٹرلسٹ کی تجدید کاری کو اچھے ڈھنگ سے انجام دے پائیں  گے؟ ایسے میں چند اساتذہ سے گفتگو کرنے پر انہوں نے بتایا کہ   بچوں کے امتحانات کے بعد چھٹی کے دنوں میں جب فرصت ملے گی  تو اُس وقت  ووٹرلسٹوں کا  کام کریں گے ۔ ایسے حالات میں عوام اگر بی ایل او کو ڈھونڈ رہے  ہیں تو اُن کا پتہ کہاں مل سکتا ہے ؟ 

گھر پہنچنا کیوں بہترہے؟: جب سے ووٹر شناختی کارڈ جاری ہواہے اس وقت جو خامیاں تھیں وہ آج بھی باقی ہیں۔ ہزاروں رائے دہندگان کے نام ، پتے ، عمر ابھی تک تبدیل  نہیں  ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ہرسال موقع دیاجاتاہے لیکن کوئی بھی دفتر تک پہنچ کر اس کام کو انجام دینے میں دلچسپی نہیں رکھتا ۔ امسال پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن نے  بی ایل اوز کو گھر گھر پہنچ کر خامیوں،  کمیوں ، ترمیم، حذف ، اضافہ وغیرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 15 اکتوبر تک تجدید کاری میں توسیع بھی کی گئی ہے لیکن   بی ایل اؤ متحرک نہ ہونے اور اُن میں اس کام کو لے دلچسی نہ ہونے  سے تجدیدکاری کاکام افسران کی پریس کانفرنس اور نمائش تک محدود ہوکر رہ گیاہے۔

آن لائن کے ذریعے  عوام خود بھی تجدید کا کام  کرسکتے ہیں:  عوام خود  بھی آن لائن کے ذریعے   ووٹر شناختی کارڈ میں خامیوں کو دور کرسکتے ہیں۔ بالخصوص گلف میں مقیم حضرات کے لئے یہ سنہرا موقع ہے کہ وہ  www.nvsp.in ویب سائٹ کے ذریعے اپنے ناموں کی تصحیح کراسکتے ہیں، اسی طرح جن کی عمر 18 سال ہورہی ہے، اُن کے نام بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔  اسی طرح عوام  تحصیلدار آفس خود جاکر بھی  یہ کام کرسکتے ہیں، ساتھ ساتھ بھٹکل میں کچھ مراکز کو بھی  (معمولی فیس پر)  اس طرح کا کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے،  عوام اُن مراکز پر پہنچ کر بھی   اپنے ووٹر کارڈ کی  تجدید کراسکتے ہیں۔

بھٹکل میں بی ایل اوز کے گھر گھر نہ پہنچنے کے تعلق سے جب بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر سے  وضاحت طلب کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ عوامی سطح پر جو کچھ کہاجارہاہے ویسا نہیں ہے ، بی ایل اؤ اسکول سے فارغ ہونے   کے بعد  گھر گھر پہنچ رہے ہیں، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اگلے دنوں میں اس کام میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے عوام الناس سے  آن لائن کے ذریعے  دی جانے والی   سہولت کا بھی استعمال کرنے کی درخواست کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔