بنگلورو: ووٹر ڈاٹا چوری گھپلہ کی جانچ میں سنسنی خیز موڑ، 3 ماہ میں 60لاکھ ووٹروں کا ڈاٹا چرایاگیا

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2022, 11:15 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 20؍نومبر (ایس او  نیوز)کرناٹک بھر میں ہنگامہ کا سبب بنی ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی کا گھپلہ دن بہ دن سنسنی خیز موڑ اختیار کرتا جا رہا ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں پہلے 4 لوگوں کو حراست میں لیا اور اس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے چیلومے کے سربراہ روی کمار اور کرشنے گوڈا کی بیویوں کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس کی طرف سے ا ب تک کی گئی جانچ کے دوران کئی سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ کل رات السور گیٹ پولیس کی طرف سے کی گئی جانچ کے دوران پولیس نے کئی سیاستدانوں کے لیٹر ہیڈ، سرکاری افسروں کے وزیٹنگ کارڈوغیرہ برآمد کئے ہیں۔پولیس کی طرف سے چیلومے کے دفتر پر چھاپہ مارے جانے سے پہلے ہی وہاں سے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ غائب کر دئیے گئے ہیں۔ پولیس نے اس دفتر کا سی سی ٹی وی فوٹیج ضبط کر لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کے چھاپوں تک بھی اس دفتر میں سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ جاری تھی جس سے پولیس کو امید ہے کہ جانچ میں کچھ مدد مل سکتی ہے۔ اس دفتر میں کمپیوٹر س اور لیپ ٹاپ کے استعمال سے کا م ہونے کے پرانے ثبوت پولیس نے برآمد کئے ہیں۔ پولیس نے جانچ کے دوران ایک طاقتور سیاستدان ارو چیلومے کے درمیا ن انتخابی مینجمنٹ کیلئے کئے گئے معاہدے کی نقل برآمد کی ہے۔ بنگلور و کے 7سے زائد اسمبلی حلقوں کے سروے کی دستاویز بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیلومے نے دفتر کا جو پتہ دیا تھا وہ اپنا کام اس سے ہٹ کر ایک اور عمارت میں غیر قانونی طریقے سے انجا م دے رہا تھا اور اسی عمارت سے پولیس نے متعدد چیکس، بروشر، اسکالرشپ کی دستاویزات وغیرہ ضبط کیں۔

60لاکھ ووٹروں کا ڈاٹا چوری: اس دوران یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ 20/اگست2022کو بی بی ایم پی سے ووٹروں میں بیداری لانے کی مہم چلانے کی اجازت ملنے کے بعد سے چیلومے نامی ادارے نے شہر کے 91لاکھ ووٹروں میں سے 60لاکھ سے زیادہ ووٹروں کی انفرادی تفصیلات تک رسائی حاصل کر لی تھی۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ مہادیو پورا اسمبلی حلقہ سے شروع ہو نے والی اس مہم کے دوران چیلومے نے غیر قانونی طریقے سے شہر کے تقریباً تمام اسمبلی حلقوں میں ووٹروں کا ڈاٹا غیر قانونی طریقے سے اپنے موبائیل ایپ ڈجیٹل سمیکشا میں درج کر لیا اور اب شبہ ہے کہ اس نے وہ ڈاٹا سیاستدانوں کو فروخت کر دیا۔

ووٹر لسٹوں سے زندے غائب مردے شامل: پولیس کی طرف سے کی گئی پوچھ گچھ کے دوران اس کیس میں گرفتار ملزموں دھرمیش، رینوکا پرساد، رکشت اور سدھاکر نے بتایا ہے کہ ووٹر لسٹوں سے زندوں کے ناموں کو حذف کیا گیا اور بڑی تعداد میں مردہ افراد کے نام شامل کروائے گئے ہیں۔اس دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ بی بی ایم پی نے چیلومے کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے جوڑنے کا کام انجام دے۔

مسلم اوردلت ووٹرغائب: اس دوران یہ تازہ انکشاف ہوا ہے کہ شہر کے راجہ راجیشوری نگر حلقہ میں 33ہزار ووٹروں کے نام حذف کئے گئے ہیں۔ ان سلم علاقوں کے ووٹروں کے نام ہٹائے گئے ہیں جہاں کثیر تعداد میں دلت اور مسلم عوام بسے ہوئے ہیں۔ حلقہ کے کانگریس لیڈروں نے اس کی نشاندہی کر کے الیکشن کمیشن سے اس بارے میں شکایت کی ہے اور مانگ کی ہے کہ ووٹر لسٹ سے ہٹائے گئے نام بحال کئے جائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...