ووٹر ڈاٹا چوری معاملہ میں الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ۔ شیواجی نگر، چک پیٹ اور مہادیو پوار میں ووٹر لسٹوں میں چھیڑ چھاڑ پر مکمل نظر ثانی ہو گی

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2022, 11:32 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 26؍نومبر(ایس او  نیوز)شہر بنگلورو کے تمام اسمبلی حلقوں میں ایک نجی ادارے کی طرف سے ووٹروں کا ڈاٹا چوری کرنے کے الزامات کے درمیان ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مرکزی الیکشن کمیشن نے بنگلورو کے ووٹروں کے ڈاٹا کی حفاظت میں مبینہ کوتاہی کیلئے ریاست کے الیکشن افسروں کی سرزنش کی ہے اور کہا کہ فی الحال کمیشن کی طرف سے ووٹرلسٹوں پر نظر ثانی کا جو کا م کیا جا رہا ہے اس کی نگرانی کیلئے خصوصی آفیسروں کا تقرر کیا گیا ہے اور سارا کام ان کی نگرانی میں کیا جائے گا۔ کمیشن نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ ریاست کے تین اسمبلی حلقوں شیواجی نگر، چک پیٹ اور مہادیوپورہ میں ووٹر لسٹوں میں ناموں کی شمولیت اور اخراج کے پورے عمل پر صفدفیصد نظر ثانی کی جائے اور جو بھی غلط اندراجات ہیں ان کو سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لے کر نکالا جائے۔ کمیشن نے اس کام کیلئے ووٹر لسٹوں پر نظر ثانی کی مہم میں 15دن تک کی توسیع کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ عمل 24دسمبر تک جاری رہے گا۔ووٹر لسٹوں کی شفافیت کے کام کی نگرانی کرنے کیلئے بی بی ایم پی سے باہر کے تین افسروں کو مقرر کیا گیا ہے شیواجی نگر حلقہ کیلئے پرینکا میری فرانسس،چک پیٹ کیلئے ڈاکٹر وشال اور مہا دیو پورہ کیلئے اجئے ناگ بھوشن کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ ووٹر لسٹوں کے مشاہدین کے طور پر بی بی ایم پی سنٹرل میں اجول گھوش، نارتھ میں آر رام چندرن، ساؤتھ میں پی راجیندرا چولن اور بنگلور اربن میں ڈاکٹر این منجولا کو مقرر کیا گیا ہے۔ کمیشن نے بنگلورو میں ووٹروں کے ڈاٹا کے ساتھ ایک نجی ادارے کی طرف سے کی گئی چھیڑ چھاڑ اور ووٹروں کے ناموں کی غیر قانونی شمولیت اور اخراج پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اس دوران مرکزی الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹروں کے ڈاٹا کی مبینہ چوری کی جانچ کیلئے بنگلورو میں موجود افسروں ڈپٹی الیکشن کمشنر اجئے بادھو اور سکریٹری بی سی پاترا نے جمعہ کے روز برہت بنگلورو مہا نگر پالیکے (بی بی ایم پی) دفتر کا دورہ کیا اور چیف کمشنر تشار گری ناتھ سے ملاقات کی۔ ان افسروں نے بی بی ایم پی کی طرف سے چیلومے کو دی گئی ذمہ داری اور اس کے مبینہ طور پر غلط استعمال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان دو افسروں نے بنگلورو کے تمام 28/اسمبلی حلقوں کے ریٹرننگ آفیسروں کے دفاتر کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ووٹروں کا ڈاٹا چرائے جانے کے بارے میں اب تک بی بی ایم پی کی طرف سے کی گئی کارروائی کے مکمل تفصیل تشار گری ناتھ نے کمیشن کے افسروں کے سامنے رکھی۔ اب تک بی بی ایم پی نے شیواجی نگر، چک پیٹ اور مہادیو پورہ کے ریٹرننگ آفیسروں کو معطل کر دیا ہے اور اندیشہ ہے کہ مزید چند افسروں کو اس معاملے میں معطل کیا جا سکتا ہے -

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...