وارڈز کے مسائل کے حل کیلئے رضا کار نامزد کئے جائیں گے:گوروگپتا

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2020, 11:38 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍اکتوبر(ایس او نیوز) بروہت بنگلورو مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) اڈمنسٹریٹر گورو گپتا نے کہا کہ چھو ٹے مسائل کے حل کے مقصد سے بی بی ایم پی کے ہر ایک وارڈ میں بوتھ سطح پر رضا کا روں کو نامزد کیا جا ئے گا۔

بی بی ایم پی حدود میں اسٹریٹ لائٹس نصب کر نے کے مقصد سے اٹھا ئے گئے اقدامات کے متعلق جا ئزہ اجلاس میں شرکت کر تے ہو ئے گوروگپتا نے بتا یا کہ ہر ایک وارڈ میں بوتھ سطح پر رضا کاروں کو نامز د کر کے ان کے ذریعہ ہر دن سڑک کے گڈھے،کوڑا کرکٹ نکاسی، اسٹریٹ لائٹس کے متعلق موصول شدہ شکایتوں کو حل کیا جا سکتا ہے، اس سلسلہ میں فوری قدم اٹھانے افسران کو ہدایت دی۔

تمام وارڈوں میں اسٹریٹ لائٹس کی نگرانی کے معا ملہ میں سست رفتاری پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہو ئے اڈمنسٹریٹر نے کہا کہ کئی بر سوں سے ایک ہی کنٹراکٹر کو اسٹریٹ لائٹس کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،جس کی وجہ اسٹریٹ لائٹس کی نگرا نی کے معا ملہ میں بے توجہی اور لا پروائی دکھا ئی دے رہی ہے۔

افسران اس کی مکمل جانچ کئے بغیر ہی ہر ماہ بل کی ادا ئیگی کر رہے ہیں۔ جن علا قوں میں اسٹریٹ لائٹس کی نگرا نی ٹھیک طرح سے نہیں ہو پا رہی ہے وہاں کا جائزہ لے کر کنٹراکٹر پر جرما نہ عائد کر یں۔ انہوں بتا یا کہ شہر کی اہم سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کی ٹھیک طر ح سے نگرانی نہیں ہو رہی ہے۔اہم سڑکوں پر ٹنڈر شیور اور وائٹ ٹیپنگ پراجیکٹوں کے تحت کام ہو رہے ہیں،یہاں پر بھی اسٹریٹ لائٹس کی نگرانی ٹھیک طرح سے نہیں ہو پا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ تعمیری کام مکمل ہو نے کے بعد اسٹریٹ لائٹس کی نگرانی محکمہ توانا ئی کی جانب سے ہی کر نے محکمہ توا نا ئی کے افسران کو ہدایت دی۔اس سے قبل بی بی ایم پی کمشنر منجو ناتھ پر ساد نے کہا کہ گلو بل ٹنڈر میں تقریباً4.85لاکھ اسٹریٹ لائٹس تبدیل کر نے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ30ماہ میں جملہ5مرحلوں میں مذکورہ پراجیکٹ پر کام کیا جا ئے گا۔کمشنر نے بتا یا کہ فی الوقت پہلے مرحلہ میں ایک لاکھ اسٹریٹ لائٹس نصب کر نے کے مقصد سے سروے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔اپریل2021تک یہ کام مکمل کر لیا جا ئے گا۔

انہوں نے بتا یا کہ اسی طرح بی بی ایم پی شعبہئ توانائی میں افسران کی کمی محسوس کی جا رہی ہے،198وارڈوں میں اسٹریٹ لائٹس کی نگرانی کے لئے وارڈ سطح پر اسسٹنٹ انجینئر کی ایک ٹیم تشکیل دی جا ئے گی۔ اجلاس میں اسپیشل کمشنر(پلائنگ) منوج جین،چیف انجینئر ایم آر وینکٹیش،چیف انجینئر(ایسٹ) پرا بھاکر اورآ ٹھوں زونس کے بی بی ایم پی شعبہ توانا ئی کے ایگزی کیٹیو انجینئرس حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...