جموں و کشمیر کے لوگوں کی آواز سننے کی ضرورت: منموہن سنگھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th August 2019, 10:08 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 13 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ جو اسی وقت بولتے ہیں جب بولنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے پہلی مرتبہ آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے فیصلہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کو ختم کیے جانے کا حکومت کا فیصلہ ہندوستان میں رہ رہے بہت سے لوگوں کی پسند کا فیصلہ نہیں ہے اور ہندوستان کے مرکزی خیال کے لئے ضروری ہے کہ ان سب لوگوں کو اور جمو ں و کشمیر کے لوگوں کی آواز کو سنا جائے۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اس کے ساتھ کہا ہیکہ ہندوستان ایک بہت گہرے بحران سے گزر رہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہر خیال کے لوگوں کی بات سنی جائے۔ انہوں نے کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کیے جانے پر کہا ”یہ فیصلہ ملک کے سب لوگوں کی پسند کا نہیں ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ان سب لوگوں کی آواز کو سنا جائے۔ ہم اپنی آواز اٹھا کر ہی یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہندوستان کا مرکزی خیال جو ہم سب لوگوں کو بہت عزیز ہے وہ جاری رہے“۔آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سابق وزیر اعظم کا یہ پہلا بیان ہے جو انہوں نے اپنے سابق ساتھی جے پال ریڈی کے انتقال پر منعقد ایک اجلاس میں ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد دیا۔ اس موقع پر انہوں نے جے پال ریڈی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریڈی کا انتقال ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک بڑی مشکل دور سے گزر رہا ہے اور اندھیرے کی قووتوں نے ہندوستان کے مرکزی خیال کو دبا دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جھارکھنڈ میں بنے گی کانگریس حکومت، گزشتہ 5 سالوں میں بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام

جھارکھنڈ کانگریس کے ایگزیکٹو چیئرمین سنجے پاسوان نے دعوی کیا کہ ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس-جھارکھنڈ مکتی مورچہ-آر جے ڈی 'مهاگٹھبدھن' کی ہی جیت ہوگی، کیونکہ لوگوں نے دیکھ لیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام رہی ہے۔

جوسر مشین، بلیوٹوتھ اسپیکر میں سونا چھپاکر لا رہا ایک شخص دہلی ہوائی اڈے پر گرفتار

دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم حکام نے ایک شخص کوجوسر مشین، بلیوٹوتھ اسپیکرس میں سونا چھپا کر لانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔کسٹم محکمہ نے ایک بیان میں کہا کہ دبئی سے آئے ایک مسافر کو جمعرات کو آمد دروازے پر ہی روک لیا گیا۔

بی جے پی بتائے کہ اسے انتخابی بانڈ کے ذریعے کتنے ہزار کروڑ روپے کا چندہ ملا: کانگریس

کانگریس نے ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو دعوی کیا کہ انتخابی بانڈ سے غیراعلانیہ چندے اور منی لانڈرنگ میں اضافہ ہوگا۔بی جے پی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجیوالا نے سوال کیا کہ حکمران پارٹی کو بتانا چاہئے کہ انتخابی بانڈ کے ذریعے اسے کتنے ...