اترکنڑا ضلع کی تقسیم کی آواز ؛بی جےپی کا ایک ناٹک؛ عوامی مطالبات پر پردہ ڈالنے رچا جارہاہے ڈرامہ ؛ سی پی آئی سکریٹری شانتارام نایک کا خیال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd February 2021, 8:03 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:23؍فروری (ایس اؤ نیوز)ریاست میں جب جب بی جےپی اقتدار سنبھالتی ہے تو اسی وقت  اترکنڑا ضلع کی  تقسیم کی آواز سنائی دیتی ہے یہ بات  سی پی آئی (ایم) ضلعی سکریٹری شانتارام نائک نے کہی، انہوں نے سوال کیا کہ   کیوں  اور کس لئے  بی جے پی کے دورمیں ہی سرسی ضلع کی مانگ اٹھائی جاتی ہے ؟ شانتارام کے مطابق اس کے پیچھے عوامی مطالبات پر پردہ ڈال کر عوام کو غلط رخ پر لے جانا ہے۔

 پریس ریلیز جاری کرتےہوئے  انہوں نے کہا کہ  ضلع کی تقسیم سے ترقی ممکن ہونے کی بات کہنا ایک بہت بڑا دھوکہ ہے۔ ایسی چالوں سے عوام کے لئے مزید بوجھ بڑھنے کے امکانات ہیں   نہ کہ کسی طرح کی  سہولت ملنے کی توقع ہے۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ  ضلع کی تقسیم سے زمینات کے مالکوں  اور سرمایہ داروں کو ضلع نگراں کاروزیر بننے میں کافی سہولت ہوگی۔ اسی طرح الگ الگ مقامی اداروں کے لئے الگ الگ افسران کی تقرری سے سرکار کے خزانے پر بھی  بوجھ بڑھے گا۔  انہوں نے کہا کہ موجودہ عملے کو ہی تنخواہیں دینے نہیں ہو رہاہےایسے میں مزید عملےکو شریک کریں گے تو سرکار کو مزید  نقصان ہوگا۔

شانتارام نے کہاکہ حکومت ضلع کے  کسانوں کےمسائل  حل نہیں کررہی ہے، فاریسٹ اتی کرم کو سکرم نہیں کیاجارہا ہے، ایسے کئی مسائل کے رہتےہوئے ضلع تقسیم کی بات کرنا سوائے ایک مذاق  کے  کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے ضلع کی  تقسیم کے مطالبات کو بی جےپی کی  اندرونی خلفشار اور اپنی حکومت کو بچالینے کی سازش ہونےکا الزام لگایا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔