سرسی : وشوناتھ کی طرف سے ظاہری طورپر بیان دینا ٹھیک نہیں ہے: وزیر جگدیش شٹر

Source: S.O. News Service | Published on 4th December 2020, 10:58 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :4؍دسمبر (ایس اؤ نیوز)اگرکسی کو لیڈران کے خلاف عدم اطمینا ن ہے کوئی شکایت ہے تو وہ ریاستی پارٹی صدر کے ساتھ بات کرے ۔ اس طرح سب کے سامنے ظاہری طورپر  بیان بازی  اچھی روایت نہیں ہونے کا وزیر برائے بڑی اور متوسط صنعت کاری جگدیش شٹر نے خیال  ظاہر  کیا۔

 وزیراعلیٰ کے خلاف ایچ وشوناتھ کی طرف سے عدم اطمینانی کا اظہار کئے جانے پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے شٹر نے کہاکہ ایسے سب معاملات کے متعلق پارٹی کے اندر بحث کرنے کا موقع حاصل ہے، اگر دل بیزار ہوا ہے تو ریاستی صدر کے پاس بات کرسکتے تھے۔

گرام پنچایت انتخابات کی تیاری کے متعلق انہوں نے بتایا کہ 4ودھان سبھا حلقوں پر مشتمل ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جارہاہے، بی جےپی گرام پنچایت انتخابات کے سلسلےمیں بہت ہی  سنجیدہ ہے۔ دراصل گرام پنچایت انتخابات لیڈران کے لئے  کارکنان میں جذبہ ، سرگرمی پیدا کرنےاور انہیں ترغیب دینے  کا بہترین ذریعہ اور موقع ہونے کی بات کہی۔ بی جے پی کے پروگراموں  میں لوگ زیادہ تعداد میں شریک ہورہےہیں، ایک سیاسی پارٹی کے لئے اور بھی مضبوط ہونے کا اشارہ ہے، پچھلی  بار سے زیادہ مقامات پر جیت حاصل ہونےکا انہوں نے دعویٰ کیا۔

 بورڈ اور نگم میں جن لوگوں کو مقام نہیں ملا ہے  اس سلسلےمیں سوچ بچارکے لئے وزراء کی میٹنگ منعقد ہونے کی جانکاری دی۔ پریس کانفرنس میں ضلع نگراں کاروزیر شیورام ہیبار نے وشوناتھ کے بیان کے متعلق کہاکہ 17ارکان اسمبلی بھی وشوناتھ کے ساتھ ہیں، لیکن انہیں علی الاعلان بیان نہیں دینا چاہئے تھا، ایک منزل اور مقصد کو لےکر سبھی متحدہ طورپر آگے بڑھ رہے ہیں، جس کو حاصل کیاگیا ہے۔ اس موقع پر اراضی سائنس اور کان کنی کے وزیر سی سی پاٹل موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔