آندھرا پردیش کی راجدھانی اب حیدر آباد نہیں وشاکھاپٹنم ہوگی، وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 31st January 2023, 9:00 PM | ملکی خبریں |

وشاکھاپٹنم،31؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کی اگلی راجدھانی وشاکھاپٹنم ہوگی۔ وزیر اعلیٰ ریڈی نے بین الاقوامی سفارتی اتحاد کی میٹنگ میں یہ اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2014 میں تلنگانہ کو آندھرا پردیش سے جب الگ کیا گیا تو حیدر آباد کو 10 سال کے لیے دونوں ریاستوں کی مشترکہ راجدھانی بنایا گیا تھا۔ یہ مدت پوری ہونے کے بعد حیدر آباد کو تلنگانہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ ہوا۔

وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی نے اس سلسلے میں واضح کر دیا ہے کہ اب حیدر آباد کی جگہ آندھرا پردیش کی راجدھانی وشاکھاپٹنم ہوگی۔ انھوں نے بین الاقوامی سفارتی اتحاد کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں میں آپ کو وشاکھاپٹنم میں مدعو کرنا چاہتا ہوں جو آنے والے دنوں میں ہماری راجدھانی ہوگی۔ میں بھی آنے والے مہینوں میں وشاکھاپٹنم میں منتقل ہو جاؤں گا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...