ویریندر سہواگ کی بیوی کے ساتھ دھوکہ، 4.5 کروڑ کا لگا چونا، کیس دَرج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th July 2019, 4:55 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان کے سابق کرکٹر ویریندر سہواگ کی بیوی آرتی سہواگ کے ساتھ دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آرتی نے اپنے بزنس پارٹنر کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کرایا ہے۔ خبروں کے مطابق آرتی نے اپنے بزنس پارٹنر پر ان کے نقلی دستخط کر کے 4.5 کروڑ روپے کا قرض لینے اور پھر اس کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کیس درج کرایا ہے۔

آرتی نے الزام عائد کیا ہے کہ دہلی کے اشوک وہار واقع روہت ککر نامی ایک شخص نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ آرتی، روہت کے ساتھ ایک فرم میں پارٹنر بنی تھی۔ آرتی اور روہت سمیت اس فرم میں 6 دیگر لوگ پارٹنر تھے۔ آرتی کا الزام ہے کہ ان لوگوں نے مل کر ان کے ساتھ تقریباً ساڑھے چار کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ حال ہی میں 2.5 کروڑ روپے کا ایک چیک باؤنس معاملہ میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری ہونے کے بعد سابق کرکٹر ویریندر سہواگ کی بیوی آرتی سہواگ 4 جولائی کو گریٹر نوئیڈا واقع سورج پور ضلع عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔ اس کے بعد انھیں ضمانت مل گئی تھی۔

بہر حال، آرتی کی شکایت کے بعد دہلی پولس کی ای او ڈبلیو سیل نے ملزمین کے خلاف دفعہ 420 کے تحت کیس درج کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سویندو ادھیکاری کا ممتا بنرجی کے خلاف ’توہین آمیز بیان‘، قومی خواتین کمیشن پہنچی ٹی ایم سی

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی خواتین ونگ نے بدھ (24 اپریل) کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف کئی مواقع پر توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) خط لکھ کر اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق ای ڈی کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ، کہا- گرفتاری قانون کے مطابق

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کے تعلق سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج (25 اپریل) سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کیجریوال کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے، ہم نے انہیں 9 مرتبہ سمن بھیجا تھا اور یہ کہ وہ تفتیش ...

رانچی میں برڈ فلو کی تصدیق، انتظامیہ کا الرٹ جاری، متاثرہ علاقہ میں مرغیوں کی خرید و فروخت پر پابندی

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہر کے ہوٹوار علاقہ میں واقع محکمہ مویشی پروری کے علاقائی پولٹری فارم کی مرغیوں کے نمونوں کو بھوپال میں واقع سرکاری لیباریٹری میں جانچ سے معاملہ سامنے آیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا۔

یوپی-بہار سمیت کئی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

شمالی ہندوستان کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ تاہم ملک کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اپریل کو بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، تلنگانہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ...

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...