دورہ انگلینڈ کی تیاری کے لئے کاؤنٹی کرکٹ کھیلے گے کپتان کوہلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th March 2018, 12:07 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،24؍ مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اگست ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے۔ابھی یہ طے نہیں ہے کہ وہ کس کاؤنٹی کے لئے کھیلیں گے لیکن امکان ہے کہ وہ سررے کیلئے کھیل سکتے ہیں۔بی سی سی آئی کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ وراٹ ڈویژن ون کاؤنٹی ٹیم کے لئے کھلیں گے ۔اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ سررے اور ایسیکس سے بات چل رہی ہے۔ہندوستانی کپتان کی پوری توجہ انگلینڈ دورے پر ہے اور وہ 14 جون کو افغانستان کے خلاف ٹیسٹ سے بھی باہر رہ سکتے ہیں۔وہ آئی پی ایل کا 11 واں سیشن ختم ہونے کے بعد انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے۔انگلینڈ میں 2014 کے دورے پر وہ ناکام رہے اور ایک نصف سنچری بھی نہیں بنا سکے تھے۔اسٹیورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن نے آف اسٹمپ سے باہر جاتی گیندوں سے انہیں کافی پریشان کیا تھا۔چتیشور پجارا بھی یارکشر کے لئے اور ایشانت شرما ڈرہم کے لئے کاؤنٹی کرکٹ کھیلے گے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...