وراٹ کوہلی کی ’کپتانی پاری‘ کا اختتام، ٹیسٹ کرکٹ کی بھی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 15th January 2022, 9:51 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،15؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا خواب لے کر ہندوستانی ٹیم وہاں پہنچی تھی، لیکن پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد یہ خواب چکناچور ہو گیا۔ اس شکست کے بعد وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ 15 جنوری کی شام جاری ایک بیان میں انھوں نے اس ذمہ داری سے خود کو سبکدوش کرنے کی جانکاری لوگوں کو دی۔ اس طرح وراٹ کوہلی کی ’کپتانی پاری‘ کا اب مکمل طور پر اختتام ہو گیا ہے۔ ٹی-20 کرکٹ میں کپتانی وہ پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں اور وَنڈے کی کپتانی سے بھی انھیں پہلے ہی ہٹا دیا گیا تھا۔

اپنے بیان میں وراٹ کوہلی نے کہا کہ میں ہمیشہ ہر چیز میں 120 فیصد تعاون دینا چاہتا ہوں۔ اگر میں ایسا نہیں کر پاتا ہوں تو یہ غلط ہوگا۔ میں اس بات کو لے کر پوری طرح واضح ہوں اور میں اپنی ٹیم کے ساتھ بے ایمانی نہیں کر سکتا ہوں۔ وراٹ کا کہنا ہے کہ ’’ٹیم کو صحیح سمت میں لے جانے کے لیے میں نے 7 سال تک ہر دن سخت محنت کی۔ میں نے اپنا کام پوری ایمانداری کے ساتھ کیا اور اس میں کوئی کسر نہین چھوڑی۔ ہر چیز کو کسی نہ کسی موڑ پر رکنا ہی ہوتا ہے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کے طور پر میرے لیے رکنے کا یہی درست وقت ہے۔ اس پورے سفر کے دوران کئی نشیب و فراز بھی آئے، لیکن میری کوششوں اور بھروسے میں کبھی کوئی کمی نہیں آئی۔‘‘

اپنے بیان میں وراٹ نے بی سی سی آئی کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ اس نے اتنے طویل وقت تک مجھے اپنے ملک کی قیادت کرنے کا موقع دیا جس کے لیے شکرگزار ہوں۔ اس کے ساتھ ہی میں اپنے ساتھیوں کا بھی شکریہ کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے پہلے دن سے ہی میرے ویژن پر بھروسہ کیا اور کسی بھی حالت میں ہتھیار نہیں ڈالے۔ آپ نے میرے سفر کو یادگار اور خوبصورت بنا دیا ہے۔ روی بھائی اور سپورٹ گروپ اس گاڑی کے انجن کے طور پر رہے، جنھوں نے ٹیسٹ کرکٹ کو لگاتار اونچا اٹھایا ہے۔ آپ سب نے میرے ویژن کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار نبھایا ہے۔ بیان کے آخر میں وراٹ کہتے ہیں ’’آخر میں ایم ایس دھونی کو بہت زیادہ شکریہ جنھوں نے مجھ پر ایک کپتان کے طور پر بہت زیادہ بھروسہ کیا ہے۔ انھوں نے مجھے اس لائق سمجھا کہ میں ہندوستانی کرکٹ کو آگے لے کر جا سکتا ہوں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...