آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کوہلی ٹاپ پربرقرار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th September 2018, 1:36 PM | اسپورٹس |

دبئی،4؍ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے آئی سی سی کی ٹیسٹ بلے بازوں کی درجہ بندی میں اپنا ٹاپ مقام برقرار رکھا ہے جبکہ فاسٹ بولر محمد سمیع نے تین مقام کے فائدے کے ساتھ گیند بازوں کی درجہ بندی میں ٹاپ 20 میں واپسی کی ہے۔کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں 46 اور 58 رنز کی اننگز کے بعد کیریئر میں سب سے زیادہ 937 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کئے۔ریٹنگ پوائنٹس کے لحاظ سے کوہلی اب تک بہترین بلے بازوں کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں کوہلی اب تک 544 رنز بنا چکے ہیں۔چتیشور پجارا ٹیسٹ بلے بازوں کی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر ہیں اور ہندوستان کے دوسرے بہترین بلے باز ہیں۔ ٹیسٹ گیند بازوں کی درجہ بندی میں سمیع 19 ویں مقام پر ہیں تو وہیں ایشانت شرما 25 ویں نمبر پر ہیں۔جسپریت ت بمراہ کیریئر میں سب سے زیادہ 487 پوائنٹس حاصل کر کے گیند بازوں کی درجہ بندی میں 37 ویں مقام پر قابض ہیں۔دوسری طرف چوتھے ٹیسٹ میں 78 اور 46 رنز کی اننگز کھیلنے والے انگلینڈ کے آل راؤنڈر کھلاڑی سیم کرین بلے بازوں کی درجہ بندی میں 43 واں مقام حاصل کیا جبکہ گیند بازوں کی فہرست میں 11 مقام کے فائدے کے ساتھ 55 ویں نمبر پر آ گئے۔وہ آل راؤنڈر کھلاڑیوں کی فہرست میں 27 مقام فائدے کے ساتھ 15 ویں نمبر پر ہیں۔پلیئر آف دی میچ منتخب کئے گئے اسپنر معین علی میچ میں اپنے نو وکٹ کی بدولت تین مقام کے فائدے کے ساتھ گیند بازوں کی درجہ بندی میں 33 ویں مقام پر پہنچ گئے۔ٹیسٹ میچ کی دو اننگز میں بالترتیب پانچ اور چار وکٹ لینے والے آف اسپنر معین نے 66 پوائنٹس حاصل کئے اور ان کی ریٹنگ پوائنٹس 543 ہو گئی۔وہ آل راؤنڈرکھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بھی ایک مقام کے فائدے کے ساتھ ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔جوس بٹلر بھی کیریئر کی بہترین 32 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے بھی ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں 29 واں مقام حاصل کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی

  کپتان اینڈی بال برنی (113) اور افتتاحی بلے باز پال اسٹارلنگ (142) کی شاندار سنچریوں کی بدولت آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے ہراکر زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔