وراٹ کوہلی ٹاپ پربرقرار، ربادا پھر بنے نمبر ون گیندباز

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 28th November 2018, 8:00 PM | اسپورٹس |

دبئی ،28؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس ا و نیوز) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی اہم سیریز سے پہلے آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں ٹاپ پربنے ہوئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کیگسو ربادا پھر ایک بار دنیا کے نمبر ون  ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں۔آئی سی سی کی بدھ کو یہاں جاری رینکنگ کے مطابق کوہلی کے 935 پوائنٹس ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف وہ اپنے درجہ بندی پوائنٹس میں بہتری کی کوشش کریں گے۔کوہلی کی ٹاپ درجہ بندی کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ دوسرے نمبر پر قابض اسٹیو سمتھ (910 پوائنٹس) کے ساتھ معطلی کی وجہ سے باہر کردیا گیا ہے اور وہ آئندہ سیریز میں نہیں کھیل پائیں گے۔اس سے ان کی درجہ بندی 900 پوائنٹس سے نیچے آنا طے ہے۔بولنگ رینکنگ میں ٹاپ پر تبدیلی ہوئی ہے اور ربادا دوبارہ نمبر ایک بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے جیمس اینڈرسن کی جگہ لی ہے جو سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں نہیں کھیل پائے تھے۔

اس سے اینڈرسن کو نو ریٹنگ پوائنٹس کا نقصان ہوا اور وہ اب ربادا سے آٹھ پوائنٹس پیچھے ہیں۔پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد جاری رینکنگ میں ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون بھی ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔روندر جڈیجہ (پانچویں) اب بھی ہندوستان کے نمبر ایک گیندباز بنے ہوئے ہیں۔

اشون کو ٹرینٹ بولٹ آٹھویں نمبر پر کھسکنے کا فائدہ ملا ہے۔پاکستان کے یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 14 وکٹ لینے کی وجہ سے دسویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔یاسر کے علاوہ بنگلہ دیش کے تاج الاسلام اپنے کیریئر کے بہترین 21 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔بین اسٹوکس (28 ویں، تین مقام سے اوپر)، دیویندر بشو (32 ویں، دو مقام سے اوپر)، عادل راشد (کیریئر کی بہترین 36 ویں، دو مقام سے اوپر)، جیک لیچ (41 ویں، دو مقام سے اوپر)، لچھمن سنداکن(45 ویں، 11مقام اوپر) اور مالدا پشپکمار (61 ویں، 15 مقام سے اوپر) کی درجہ بندی میں بھی بہتری آئی ہے۔ہندوستانی بلے بازوں میں کوہلی کے علاوہ صرف چتیشور پجارا (چھٹے) ٹاپ دس میں شامل ہیں۔چوٹی کے دس بلے بازوں میں صرف ایک فرق آیا ہے اور دنیش چنڈیمل کی جگہ عثمان خواجہ دسویں نمبر پر قابض ہو گئے ہیں۔اجنکیا رہانے دو مقام نیچے 19 ویں مقام پر کھسک گئے ہیں جبکہ لوکیش راہل 24 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

جن بلے بازوں کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے ان میں اظہر علی (تین مقام12 ویں)، جانی بیرسٹو (چھ مقام 16 ویں)، ہنری نکولس نے (تین مقام 17 ویں)، جوس بٹلر (تین مقام 18 ویں)، کسال مینڈس (آٹھ مقام اوپر 20 ویں) مومن الحق (11 مقام 24 ویں)، اسٹوکس 31 ویں وغیرہ بھی شامل ہیں۔اسٹوکس آل راؤنڈرو ں کی فہرست میں ٹاپ پانچ میں پہنچ گئے ہیں۔اس فہرست میں شکیب الحسن پہلے اور روندر جڈیجہ دوسرے مقام پر بنے ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...