ٹیسٹ کرکٹ کے موجودہ فارمیٹ سے چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہئے: وراٹ کوہلی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 25th September 2018, 6:43 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی ،25؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز)  ہندوستان کے کرشمائی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی موجودہ فارمیٹ سے چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہئے اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ اسے پانچ کے بجائے چار دن کا کر دیا جائے۔آئی سی سی کرکٹ کے اس روایتی فارمیٹ کو فروغ دینے کے لیے اس میں کچھ تبدیلی کرنا چاہتی ہے۔حالیہ وقت میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کوہلی اس فارمیٹ میں پورے جنون کے ساتھ کھیلتے ہیں اور اسی طرح اس کے بارے میں بات بھی کرتے ہیں۔کوہلی نے کہاکہ جب آپ ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی کرتے ہو تو آپ کو جو سکون واطمینان ملتا ہے اس کوالفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ آپ جانتے ہو کہ یہ کتنا مشکل ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ کھیل کا سب سے خوبصورت فارمیٹ ہے۔میں نہیں چاہتا کہ اسے چار دن کا کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی جانی چاہئے۔دنیا بھر میں ٹی 20 لیگ کی بڑھتی ہوئی تعداد سے پانچ روزہ فارمیٹ پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔یہاں تک کہ ون ڈے پر بھی خطرہ منڈلا رہا ہے۔کوہلی نے کہاکہ کچھ ممالک میں ایسی صورت حال ہے۔اس کھیل کو دیکھنے والے لوگوں کی بیداری پر انحصار کرتا ہے۔اگر آپ جنوبی افریقہ یا آسٹریلیا یا انگلینڈ کی بات کرو تو وہاں ٹیسٹ میچوں میں بڑی تعداد میں ناظرین پہنچتے ہیں کیونکہ وہاں کے لوگ کھیل کو سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ اگر آپ واقعی میں کھیل کو سمجھتے ہو، اگر آپ واقعی میں کھیل چاہتے ہو تو آپ ٹیسٹ کرکٹ کو سمجھتے ہو اور آپ جانتے ہو کہ یہ کتنا دلچسپ ہے۔جب آپ ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی کرتے ہو تو آپ کو جو اطمینان وسکون ملتا ہے اس کوالفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ آپ جانتے ہو کہ یہ کتنا مشکل ہے۔آئی سی سی 2019 سے نو ٹیموں کے دو سال کی ٹیسٹ عالمی چمپئن شپ کا آغاز کرے گی۔اس کے علاوہ 13 ٹیموں کی ون ڈے لیگ بھی شروع ہوگی۔کوہلی آئندہ ٹیسٹ چمپئن شپ کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سے ٹیسٹ کرکٹ کو کافی فروغ ملے گا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...