اجمیر شریف درگاہ میں پرتشدد مسلکی تصادم، ’مسلک اعلیٰ حضرت زندہ باد‘ کے نعرے کے بعد بریلویوں اور درگاہ کے خادموں میں جھڑپ، ایک گرفتار، پولس سیکوریٹی سخت

Source: S.O. News Service | Published on 31st January 2023, 11:21 AM | ملکی خبریں |

اجمیر، 31؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) حضرت خواجہ غریب نواز ؒکے سالانہ عرس کے دوران مسلکی تصادم میں مار پیٹ کے بعد ہنگامہ اور زائرین میں بھگدڑ مچنے کی خبریں وائرل ہورہی ہیں۔

 معلومات کے مطابق سالانہ عرس میں چھٹی شریف کی شب تقریب کے دوران نعرہ بازی کی وجہ سے بریلوی حضرات اور درگاہ خادموں کے درمیان افسوسناک پرتشدد مسلکی تصادم ہوگیا۔ پولس نے کافی مشقت کے بعد اس ہنگامے کو قابو میں کیا۔ ایک شخص کو گرفتار بھی کیاگیا اس کے علاوہ درگاہ کے اطراف پولس سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پرتشدد تصادم کی ابتدا بریلوی حضرات کے حامیوں کے ذریعےزور زور سے نعرہ لگانے کی وجہ سے ہوئی، درگاہ خادم اس نعرے سے ناراض تھے جس کی وجہ سے مسلمانوں کے دونوں گروپ کے درمیان یہ ہنگامہ پیدا ہوا۔ درگاہ کے خادموں نے ابتداء میں انہیں نعرہ بازی سے منع کرنے کی بھی کوشش کی، لیکن وہ باز نہیں آئے، اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق درگاہ انتظامیہ نے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی وہیں موقع پر پہنچی پولس نے حالات کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن زائرین ایک دوسرے کو مارنے کے درپے تھے کہ حالات بے قابو ہوگئے پولس کو حالات قابو میں کرنے کےلیے پسینے چھوٹ گئے۔خادموں کی تنظیم انجمن کے سکریٹری سید سرور چشتی نے نعرے بازی پر سخت اعتراض کیا ہے، انہوں نے بتایاکہ درگاہ میں ہر مذہب کے لوگ آتے ہیں لہذا یہاں کسی بھی طرح کی نعرے بازی نہ ہو لیکن عادتاً کچھ لوگ بات نہیں مانتے ہیں اور نعرے بازی کرتے ہیں جس سے یہاں پہلے بھی ماحول بگڑا ہے درگاہ میں ایسی کوئی حرکت نہ کریں جس سے یہاں کی شبیہ متاثر ہو۔

نیوز ۱۸ ہندی کی رپورٹ کے مطابق پولس نے بتایاکہ بریلوی مسلک کےحق میں نعرہ لگانے والے زائرین افراتفری کے درمیان نکل جانے میں کامیاب رہے۔وہیں پولس نے کسی کے خلاف معاملہ درج نہیں کیا ہے۔ ادھر یہ بھی بازگشت ہورہی ہے کہ درگاہ کے موجودہ متولیوں کا نظریہ مسلمانوں کے شیعہ گروپ کی طرف ہے، اعلیٰ حضرت ؒ اور بریلویوں کو وہ یہاں مداخلت نہیں کرنے دیتے۔ جبکہ بریلویوں کا اصرار ہے کہ ہم یہاں اعلیٰ حضرتؒ کا لکھا ہوا سلام پڑھیں گے اور ان متولیوں کو جو شیعہ نظریہ کے ہیںانہیں ہٹائیں گے۔ درگاہ متولیوں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حضرتؒ سے بڑا مرتبہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کا ہے، اس لیے ہم انہیں سلام نہیں پڑھنے دیتے ہیں او رنہ ہی قبضہ کرنے دیتے ہیں۔ چھٹی شریف کی شب سلام پڑھنے کی وجہ سے ہی یہ لڑائی ہوئی اور قبر کے پاس ہی مسلک اعلیٰ حضرت زندہ بعد کے نعرے لگائے گئے، متولیوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ حضرت خواجہ غریب نواز کے گستاخ ہیں۔ بتایاجارہا ہے کہ ایک ہفتہ قبل اس مسئلے کو حل کرنے کےلیے نبیرہ اعلیٰ حضرت مولانا توقیر رضا خان اجمیر شریف گئے تھے ، لیکن ابھی تک یہ معاملہ سلجھا نہیں ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ ’’اگر ہمارے جھگڑوں کی وجہ سے اجمیر شریف میں کوئی فتنہ ہوا اور اس کا فائدہ اُٹھا کر اجمیر شریف یا بریلی شریف میں کل حکومت نے کوئی پابندی لگا دی تو نقصان کل ملا کر ہم مسلمانوں ہی کا تو ہے میں اس لیے اجمیر شریف حاضر ہواہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...