کولکاتہ:  بھاجپا کے روڈ شو پر مبینہ سنگ باری، شوبھندو سمیت کئے لیڈر تھے شامل

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2021, 9:14 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولکاتہ، 18/جنوری (آئی این اٖیس انڈیا) مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی پارا بھی گرم  ہوگیا ہے۔ تازہ معاملہ کولکاتہ کا ہے۔ پیر کو یہاں بی جے پی کے روڈ شو پر پتھراؤ کیا گیا۔

اس روڈ شو میں مرکزی وزیر دیباشری چودھری، بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اور زعفرانی خیمہ میں گزشتہ دنوں شامل ہونے والے شوبھندو ادھیکاری بھی شامل تھے۔خیال رہے کہ بھاجپا رہنماؤں نے ترنمول کانگریس کارکنوں پر حملے کا الزام عائد کیا ہے۔ شنیدکہ اس دوران دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے مابین تصادم بھی ہوا، اس دوران ٹی ایم سی کی خواتین ونگ نے بھی بھاجپا ئی قائدین کو سیاہ جھنڈے دکھائے۔

اس سے قبل بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے مغربی بنگال کے دورے پر قافلے پر 10 دسمبر کو سنگباری کی گئی تھی، اس میں پارٹی کے کچھ رہنما زخمی ہوئے تھے۔  وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کے روز اسی نندی گرام اسمبلی سیٹ سے آئندہ الیکشن میں انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے جہاں سے شوبھندو  ادھیکاری نے 2016 میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...