بھٹکل میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر پولس کی کاروائی؛ ایک ہی دن میں 430 معاملات درج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th June 2019, 12:41 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 25/جون (ایس او نیوز) بھٹکل میں  ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرائیونگ کرنے پر  بھٹکل پولس نے  آج منگل کو ایک ہی دن 430 معاملات درج کئے ہیں۔

بھٹکل ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا اور سرکل پولس انسپکٹر کے ایل گنیش کی قیادت میں  ٹاون پی ایس آئی کوسومادھارا اور دیگر اہلکاروں نے  صبح آٹھ بجے   ہی شمس الدین سرکل پر کھڑے ہوکر  سواریوں کو روک کر  کاغذات کی جانچ شروع کردی۔

صبح اسکول اور کالج جانے والے کئی طلبا  جن کی عمر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی بھی نہیں ہے، کافی تعداد میں  پولس کے گھیرے میں نظر آئے جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کے کاغذات پوچھے جارہے تھے ۔ اس موقع پر پولس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ  چھوٹے چھوٹے بچے  بغیر لائسنس نیشنل ہائی وے پر گاڑیاں چلاتے ہوئے  پکڑے گئے  ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ  اُن کے والدین  کا بچوں پرکوئی کنٹرول نہیں ہے۔

ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے سرکل پولس انسپکٹر گنیش نے بتایا کہ  آج ایک ہی دن  ٹریفک رول کو توڑنے کے  430 معاملات درج کئے گئے ہیں اور قریب پچاس ہزار روپئے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق زیادہ تر بائک اور اسکوٹر کے ذریعے  ٹریفک رول توڑنے کے معاملات درج ہوئے ہیں اس کے علاوہ  آٹو رکشہ پر  زائد اسکولی بچوں کو بٹھا کر لے جانے پربھی معاملات درج کئے گئے ہیں جبکہ ٹمپو پر اور دیگر اسکولی بچوں کو لے جانے والی سواریوں   کی بھی جانچ کی گئی ہے۔

 شمس الدین سرکل پر  سواریوں کی جانچ کرتے ہوئے   نمائندہ ھٰذا نے دیکھا تھا، مگر پولس نے بتایا کہ شمس الدین سرکل کے ساتھ ساتھ  جالی کراس روڈ، پی ایل ڈی بینک کے باہر اور آنند آشرم کانوینٹ اسکول کے  قریب بھی پولس ٹیم  موجود تھی اور وہاں بھی سواریوں کو روک کر لائسنس اور کاغذات کی جانچ کی جارہی تھی۔

سرکل پولس انسپکٹر گنیش کے مطابق اسکولی بچوں کے تحفظ کے پیش نظر  آج سواریوں کی جانچ  شروع کی گئی تھی، جس کے ذریعے عوام میں بیداری پیدا کرنا بھی مقصد تھا کہ وہ ٹریفک رول کے مطابق گاڑیاں چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ جان  سب سے انمول چیز ہے جس کی حفاظت  کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے،  انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ  اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور بغیر لائسنس اُن کے ہاتھ میں گاڑیاں نہ چھوڑیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ  کم عمر بچے ڈرائیونگ کرتے ہوئے  پکڑے جانے کی صورت میں  اُن کے والدین پر ہی معاملات درج کئے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...