بھٹکل میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی: 20معاملے درج۔ موٹر گاڑیاں اور بیف ضبط۔ باجماعت نماز پڑھنے والوں پر کیس درج

Source: S.O. News Service | Published on 17th May 2020, 4:00 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 17/مئی (ایس او نیوز) بھٹکل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں پریس والوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس آئی (لا اینڈ آرڈر)بھرت نائک نے بتایا کہ لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تا حال 20معاملے درج کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ:”شہر کے پرانے محلے کی  ایک اسپورٹس سینٹر کی عمارت کی چھت پر گروپ کی شکل میں جمع ہوکر نماز ادا کرنے والوں پر کیس درج کیا  گیا ہے۔ اسی طرح صدیق اسٹریٹ میں تقریباً 45ہزار روپے مالیت کا بیف غیر قانونی طور پر لے جانے والوں پر کیس درج کیا گیا ہے۔“

انہوں نے مزید بتایا کہ:”غیر ضروری طور پر سڑک پر موٹر گاڑیاں دوڑانے والے 20لوگوں پر بھی معاملات درج کیے گئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈی وائی ایس پی اور دیہی پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی کے ذریعے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ اس وقت کورونا ہاٹ اسپاٹ بنے اس شہر میں ایمرجنسی ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے ذریعے عوام کو بنیادی ضرورت کی چیزیں اور سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔“ 

پی ایس آئی بھرت نائک نے بتایا کہ:”اس سے پہلے لوگوں کو ضروری امور کے لئے جو پاس دئے جارہے تھے اس کی نقل بنانے کی بات سامنے آئی تھی، اس لئے اب صرف پولیس اسٹیشن سے ہی پاس جاری کیے جارہے ہیں جس سے اس کا غلط استعمال کم ہواہے اور بے حد ضروری ہونے پر ہی پاس جاری کیا جاتا ہے۔“ پی ایس آئی نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ موٹر گاڑیاں ضبط کرنے کے بعد بھی اکثر لوگوں کوقانون کی پابندی کا احساس نہیں ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے لوگوں کی جان بچانے کے لئے محکمہ پولیس، محکمہ صحت کے افسران اور اہلکار کام کررہے ہیں۔ اگر لوگ یہ بات سمجھ لیں اور قانون کی پابندی کریں تو پھر پولیس کو کسی پر بھی معاملہ درج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔گزشتہ دو مہینوں سے تعلقہ پولیس والے بغیر کسی تعطیل کے دن رات خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کچھ حساس علاقوں میں حفاظتی بندوبست بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ چونکہ گزشتہ تین چار دنوں سے بھٹکل میں کووِڈ پوزیٹیو کا کوئی تازہ معاملہ سامنے نہیں آیا ہے،ا س لئے بھٹکل والوں کے لئے کچھ راحت مل رہی ہے۔ اب اگر کوئی نیا معاملہ پوزیٹیو نکلتا ہے توپھر لاک ڈان اور زیادہ چلنے والا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...