اُڈپی میں کورونا گائیڈ لائنس کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ہزاروں لوگوں کے ساتھ اشٹھ مٹھوں کا جاترہ : کیا کورونا اصولوں کی خلاف ورزی پر معاملہ درج ہوگا؟ عوام کا سوال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th January 2022, 3:24 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:17؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)کووڈ وباء کےپھیلا ؤ کو روکنے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے نافذ کئے گئے نائٹ کرفیواور ویک اینڈ کرفیو کی دھجیاں اڑاتےہوئے اُڈپی میں اشٹھ مٹھوں کاسالانہ جاترہ ’سپتوتسوا اور چورنوتسوا‘14اور 15جنوری کو مکر سنکرانتی میں ہزاروں بھگتوں نے دھوم دھام کے ساتھ تہوار منایاگیا۔ اس موقع پر کووڈ گائیڈلائنس کی دھجیاں اڑا گئی جس کی خلاف ورزی کولے کر عوامی سطح پر موافق ومخالف بحث شرو ع ہوگئی ہے۔

ایک طرف ریاستی حکومت کورونا پر قابو پانے کےلئے ویک اینڈ کرفیو اور نائٹ کرفیونافذ کرتےہوئے عام لوگوں کی دکانوں کو بند کراتی ہے تو دوسری طرف تہواروں اور ہاتھوں میں روڈ ہزاروں لوگ امڈ آتے ہیں۔

عوام اس بات کو لے کر سوال کررہے ہیں کہ حکومت کی طرف سے نافذ کردہ سبھی گائیڈ لائنس اور ہدایات کو ہوامیں پھونکتےہوئے رتھ اتسوامیں ہزاروں لوگ شریک ہوتےہیں۔ وہیں احتجاج، ریلی اور سماویش وغیرہ پرپابندی لگانے والی حکومت اس معاملے میں آنکھ بند کرکے خاموش تماشائی کیوں بنی رہتی ہے ؟ عوام ضلعی انتظامیہ کی خاموشی پر بھی سوال اٹھارہے ہیں۔

عوام اب جاننا چاہتے ہیں کہ کووڈ گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی پر معاملہ درج ہوتاہے یا نہیں ۔ 

اس دوران اُڈپی کے ڈپٹی کمشنر ایم کورما راؤنے تحصیلدار کو ہدایت دی ہےکہ کووڈ پروٹوکال کی خلاف ورزی کے متعلق مٹھ کے ممبران سے بات چیت کرتےہوئے رپورٹ پیش کریں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...