ونیش پھوگاٹ پیرس اولمپکس گولڈ میڈل کے مقابلے میں نااہل قرار
پیرس، 7/اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) ونیش پھوگاٹ جنہوں نے منگل کواولمپکس میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون پہلوان بن کر تاریخ رقم کی، بدھ کو چیمپ ڈی مارس ایرینا میں امریکہ ریسلر سارہ ہلڈبرینڈ کے خلاف خواتین کے 50 کلو گرام کشتی کے فائنل مقابلے میں پہلے زیادہ وزن پائے جانے کے بعد طلائی تمغہ کے مقابلے سے نااہل قراردے دی گئیں۔
ہریانہ سے تعلق رکھنے والی29 سالہ ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس کوالیفائی کرنے کے لئے تمام آف دی میٹ مشکلات کو شکست دے کر منگل کو فائنل کیلئے شاندارمظاہرہ کیا۔جس میں دنیا کینمبر ون دفاعی چیمپئن جاپان کی سیڈ یوئی سوساکی کے خلاف جیت شامل تھی۔
ونیش اپنے فائنل کی صبح وزن نہیں بناسکی کیونکہ وہ جائز حد سے زیادہ100گرام پائی گئی اور اسلئے انہیں نااہل قرار دے دیا گیا۔
ونیش پھوگاٹ کا وزن مقابلے کے قواعد کی بیناد پر، پہلوانوں کو ابتدائی راؤنڈ کی صبح اور فائنل کی صبح اپنا وزن دکھانا ہوتا ہے۔ منگل کو ان کاوزن قابل اجازت 50کلو گرام کے اندر تھا، اس کےبعد ان کے وزن میں اضافہ ہوتا رہا جب وہ تین مقابلوں سے گزری۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق، وہ رات کے وقت اپنے وزن سے دو کلو گرام زیادہ تھی اور اس وجہ سے وہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کی صلاحیت کے مطابق کوشش کرتے ہوئے وہ سوئی نہیں اور انہوں نے جاگنگ سے لے کر اسکیپنگ اور سائیکلنگ تک کی۔
انڈین اولمپک اسوسی ایشن ( آئی او اے )نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ بہت ہی افسوس ناک خبر ہے کہ ہندوستانی دستے نے خواتین کی ریسلنگ 50 کلوگرام کے مقابلے سے ونیش پھوگاٹ کے نااہلی کی خبریں شیئر کی۔ رات بھر کی کوششوں کے باوجود، آج صبح اس کا وزن50 کلوگرام سے زیادہ ہوگیا ،اس وقت ٹیم کی جانب سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا ہندوستانی ٹیم آپ سے درخواست کرتی ہے کہ ونیش کی راز داری کا احترام کریں۔ یہ وقت دوسرےمقابلوں پر توجہ مرکوز کرنے کا وقت ہے۔‘‘