گینگسٹر وکاس دوبے کا ڈرامائی انکاؤنٹر

Source: S.O. News Service | Published on 10th July 2020, 9:44 PM | ملکی خبریں |

کانپور،10؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) گذشتہ ہفتے کانپور کے ایک گاؤں میں 8 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے والے گینگسٹر وکاس دوبے کو جمعرات کے روز ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجّین میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد یوپی پولیس اسے لے کر کانپور جارہی تھی کہ راستے میں انکاؤنٹر کے دوران اسے ہلاک کر دیا گیا ہے-

پولیس کا کہنا ہے کہ جس گاڑی میں وکاس دوبے بیٹھا تھا وہ پلٹ گئی اور موقع کا فائدہ اٹھاکر وہ ایک پولیس اہلکار کی پستول چھین کر فرار ہو رہا تھا جس کے بعد پولیس نے اس کو چاروں طرف سے گھیر کر ہلاک کر دیا-

وکاس دوبے کے انکاؤنٹر پر مختلف سیاسی جماعتوں اور صحافیوں نے سنگین سوالات کھڑے کئے ہیں- ان سیاسی جماعتوں اور مختلف حلقوں نے جمعرات کو ہی اس کی گرفتاری کے طریقہ کار سوال کئے تھے اور ان کو خدشہ تھا کہ حکمراں جماعت بی جے پی کے کچھ رہنماؤں سے اس کے تعلقات کو خفیہ رکھنے کی غرض سے اس کو فرضی انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا جائے گا-

چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ کسی گاڑی کا کوئی اکسیڈنٹ نہیں ہوا صرف گولیاں چلنے کی ہی آوازیں سنائی دیں- کانگریس اور سماج وادی پارٹی سمیت مختلف جماعتوں نے کہا ہے کہ مجرم کا تو خاتمہ ہو گیا لیکن اس کے جرائم کو تحفظ دینے والوں کا کیا ہو رہا ہے؟

ہندوستان کے صحافیوں نے کہا ہے کہ گینگسٹر کے انکاؤنٹر سے عدالتی سسٹم کا مذاق اڑا گیا ہے۔ جمعرات کی شام ہی وکاس دوبے کو انکاؤنٹر میں ہلاک کر دئے جانے کے اندیشے کے پیش نظر سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی کہ اسکی حفاظت کے لئے کورٹ ضروری ہدایت جاری کرے اور سپریم کورٹ جمعہ کو اس درخواست پر سماعت کرنے والی تھی- بتایا جاتا ہے یوپی کے کئی بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ  وکاس دوبے کے قریبی تعلقات تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...