وکاس دوبے کوئی ’ہیرو‘ نہیں، بہار آیا تو محفوظ واپس نہیں جائے گا: بہار ڈی جی پی

Source: S.O. News Service | Published on 8th July 2020, 9:48 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،8؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) ایک طرف یو پی پولس ہسٹری شیٹر وکاس دوبے کی گرفتاری کے لیے پورا زور لگائے ہوئے ہے اور اس کی خبر دینے والے کو 50 لاکھ انعامی رقم دینے کا اعلان بھی کر دیا ہے، اور دوسری طرف کچھ لوگ وکاس کو 'ہیرو' تصور کر رہے ہیں جس پر بہار کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے حیرانی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "کتنی شرم اور افسوس کی بات ہے کہ ایسے پیشہ ور قاتلوں کو برہمنوں کا شیر کہا گیا ہے۔ یہ شرم کی بات ہے اور یہی جرائم کا کلچر ہے جس کی ہم بات کرتے رہے ہیں۔ اپنی اپنی ذات کے پیشہ ور لٹیروں کو، زانیوں کو، ڈکیتوں کو، اغوا کرنے والوں کو، قتل کرنے والوں کو لوگ ہیرو بنا رہے ہیں۔ اگر کوئی اس طرح سے اپنی ذات کے جرائم پیشوں کو ہیرو بنائے گا، اس کی پوجا کرے گا، اس کے لیے زندہ باد کے نعرے لگائے تو جرائم کے کلچر کو فروغ ملے گا۔"

ایک رپورٹر کے ذریعہ یہ سوال کیے جانے پر کہ اگر وکاس دوبے بہار آیا تو وہ کیا کریں گے؟ گپتیشور پانڈے نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "آرتی لگائیں گے، اس کی پوجا کریں گے۔" پھر انھوں نے سخت لہجے میں کہا کہ "پورے ملک کی پولس ایک ہے۔ یو پی اور بہار کی پولس الگ الگ نہیں ہے۔ وکاس دوبے یو پی میں 8 پولس اہلکاروں کا قتل کر کے بہار میں گھس آئے گا، اور پھر یہاں سے محفوظ نکل جائے گا ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟"

ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے بتایا کہ انھوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ دیکھا ہے جس میں وکاس دوبے کو ایک خاص طبقہ کا ہیرو بنا کر دکھایا گیا ہے۔ ایسے لوگ انتظامیہ کو کمزور کر رہے ہیں، حکومت کو کمزور کر رہے ہیں، یہ لوگ پولس کو کمزور کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ "وکاس دوبے شیر نہیں ہے۔ ایسے تو نامرد بھی کسی کو گولی مار سکتا ہے۔ پولس اہلکار جو اسے گرفتار کرنے گئے تھے وہ چوہے تھے کیا؟ مارنے والا نامرد شیر ہو گیا؟ اگر ایسا ہے تو (وکاس) آئے بہار میں، شیر کا شکار کیسے ہوتا ہے اسے بتا دیا جائے گا۔ اگر ایسے ہی جرائم پیشے شیر ہیں تو بھگت سنگھ کون تھے، نیتا جی سبھاش چندر بوس کون تھے، عبدالحمید کون تھے، اشفاق اللہ کون تھے۔ شیر وہ ہوتا ہے جو وطن کے لیے شہید ہوتا ہے۔شیر وہ ہوتا ہے جو سماج کے لیے جیتا ہے اور سماج کے لیے مرتا ہے۔"

ڈی جی پی نے واضح لفظوں میں کہا کہ جرائم پیشہ کسی بھی ذات اور مذہب کا ہو، وہ صرف جرائم پیشہ ہوتا ہے۔ لوگ جرائم پیشہ کو ہیرو بنا رہے ہیں جو درست نہیں۔ عوام کو جرائم کے کلچر کے خلاف لڑنا ہوگا۔ جرائم کا کلچر صرف پولس ختم نہیں کر سکتی۔ اس لیے ضروری ہے کہ جرائم پیشہ چاہے کسی بھی ذات، مذہب، پارٹی کا ہو، عوام اسے ہیرو نہ بنائیں۔ اسے عزت مت دیجیے۔ اسے شیر مت بنائیے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔