وجئے پورہ میں کورونا پازیٹو خاتون نے 2 بچیوں کو دیا جنم، سبھی صحت مند

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2020, 1:45 PM | ریاستی خبریں |

وجئے پورہ، 23؍جون (ایس او نیوز) بھلے ہی کورونا وائرس سے ہر جگہ خوف و ہراس کی لہر پیدا ہورہی ہو اور کورونا انفیکشن سے ملک بے حال نظر آرہا ہو، مگر اس درمیان  ہندوستان میں اب تک کئی کورونا پازیٹو حاملہ خواتین نے بخیر و خوبی بچوں کو بھی جنم دیا ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ کرناٹک سے سامنے آیا ہے جہاں کورونا پازیٹو خاتون نے ایک نہیں بلکہ دو بچیوں کو جنم دیا ہے  ۔

اطلاع کے مطابق  وجئے پورہ میں  واقع ضلع اسپتال میں کورونا انفیکشن کا علاج کرانے والی ایک حاملہ خاتون نے دو بچیوں کو جنم دیا۔ اور نارمل ڈیلیوری ہوئی ۔  اسپتال کے سرجن ڈاکٹر شرنپا کاٹی نے اس سلسلے میں بتایا کہ ڈاکٹر منپریت کور تہرییا  کی قیادت میں  ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے  خاتون کو نارمل ڈیلیوری کرانے میں مدد کی۔ ڈاکٹر تہرییا جو اس خاتون کی دیکھ ریکھ کررہی ہے نے  بتایا کہ خاتون میں خون کی کمی ہے لہٰذا اس پر خصوصی توجہ دے جارہی ہے، البتہ  ماں اور دونوں بچیاں صحت مند ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک بچی کا وزن 2 کلو گرام ہے جب کہ دوسری کا وزن 2.1 کلو گرام ہے۔

فی الحال  کورونا پازیٹو خاتون نے جن بچیوں کو جنم دیا ہے، ان کا  کورونا ٹیسٹ ہونا باقی ہے۔ جلد ہی ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا جائے گا اور پھر برآمد ریزلٹ کے مطابق ڈاکٹرس آگے کی منصوبہ بندی کریں گے۔ فی الحال ماں اور دونوں بچیاں ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...