وجے ہزارے ٹرافی: روی کمار، دیودت پاڈیکل کی شاندار سنچری سے کرناٹک سیمی فائنل میں

Source: S.O. News Service | Published on 10th March 2021, 1:49 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی، 10؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) اوپنر اور کپتان روی کمار سمرتھ (192) اور دیودت پڈیکل (101) کی شاندار سنچری اننگز اور فاسٹ بولر رونیت مورے کی خطرناک گیند بازی کی بدولت کرناٹک، کیرالہ کو وجے ہزارے ٹرافی کے پیر کو دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں 80 رن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

کرناٹک نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوور میں تین وکٹ پر 338 رنز بنائے۔ جواب میں کیرالہ کی ٹیم 43.4 اوور میں 258 رنز بناکر آل آؤٹ ہو گئی۔ کپتان روی کمار سمرتھ نے طوفانی اننگ کھیلتے ہوئے 158 گیندوں میں 22 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 192 رن بنائے، جبکہ نوجوان بلے باز دیودت پاڈیکل نے 10 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔

سمرتھ اور پڈیکال کے مابین پہلے وکٹ کے لئے 249 رنز کی عمدہ اور اہم شراکت ہوئی، جس نے ٹیم کا بڑا اسکور یقینی کیا۔ بولنگ کے محاذ پر رونت مور نے خطرناک گیند بازی کی۔ انہوں نے نو اوورز میں 36 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کیے۔ شرییس گوپال اور کرشنپا گوتم نے دو دو اور پرسدھ کرشنا کو ایک وکٹ ملا۔

کیرالہ کی طرف سے مڈل آرڈر بیٹسمین واتھسل گووند نے سب سے زیادہ 92 رنز بنائے، جنہوں نے 96 گیندوں پر 92 رنز کی اننگز میں چھ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ ان کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز محمد اظہرالدین نے تیز ترین اننگ کھیلی۔ اظہرالدین نے 34 گیندوں پر پانچ چکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ گیند بازی میں صرف این پی باسل کےعلاوہ دیگرتمام گیند باز بے بس نظر آئے۔ باسل نے آٹھ اوورز میں 57 رن پر تین وکٹ حاصل کیے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...