اترکنڑا ضلع کے دیہی اقلیتی طلبا کے لئے ودیاشری منصوبے کے تحت ماہانہ وظیفہ کے لئے عرضیاں مطلوب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th September 2019, 7:14 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:10؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)ودیاشری منصوبے کے تحت سال 2019-2020میں میٹر ک کے بعد داخلہ لئے ایسے اقلیتی  میرٹ طلبا جنہیں ہاسٹل میں داخلہ نہ ملاہواوردیہی علاقوں سے کالج آجایا کرتے ہیں انہیں ماہانہ 1500روپئے کے مطابق 10 مہینے کی رقم طلبا کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرنے کے لئے حکومت کے اقلیتی محکمہ کی طرف سے عرضیاں مطلوب ہیں۔

اقلیتی طلبا کو عرضی داخل کرنے کی آخری تاریخ 20ستمبر 2019ہے۔ طلبا اور سرپرست زائد معلومات و جانکاری کے لئے محکمہ کے ویب سائٹ https://gokdom.kar.nic.in      یا      https://dom.karnataka.gov.in/uttarakannada پر وزٹ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ خیال رہےکہ یہ صرف دیہی علاقوں کے اقلیتی طلبا کے لئے ہے۔

عرضی کے ساتھ تصدیق کردہ(Attested) دستاویزات  خود عرضی دار متعلقہ تعلقہ جات کے اقلیتی دفتر یا کالج کے توسط سے اپنی عرضی سونپ سکتےہیں۔ اس سلسلے میں زائد جانکاری کے لئے کاروار کے اقلیتی دفتر فون نمبر 08382-220336 پر رابطہ کرنے کی پریس ریلیز میں اپیل کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی