بھٹکل: ’ودیا گما‘ اسکیم کے تحت اسکولی تعلیم جاری رکھنے کا نیا سلسلہ۔ طلبہ اور والدین کے لئے بہترین موقع 

Source: S.O. News Service | Published on 27th August 2020, 1:11 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،27؍اگست (ایس او نیوز) کورونا کی وجہ سے اسکول، کالج وغیرہ پوری طرح بند رہنے سے تقریباً نصف تعلیمی سال اب تک یونہی بیکار چلاگیا ہے اور بچوں کی تعلیم  کا سلسلہ بالکل ٹھپ پڑا ہے جس سے والدین کے اندر تشویش اور فکر گہری ہوتی جارہی ہے۔ 

ایسے میں ریاستی حکومت نے امسال6 اگست سے ’ودیا گما‘ نامی اسکیم جاری کی ہے جس کے تحت اساتذہ ہفتے میں دو تین مرتبہ بھٹکل تعلقہ کے 238 اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو سمندر کنارے، کمیونٹی ہال، میٹنگ ہال، مندر یا ایسے ہی کسی علاقے میں جمع کرتے ہیں اور ان کو کچھ دیر لکھانے پڑھانے کا سلسلہ چلاتے ہیں۔اس اسکیم کے مطابق اساتذہ ہی بچوں کو تلاش کرتے ہوئے ان کے گھروں تک جاتے ہیں۔اور 25 طلبہ کا ایک ایک گروپ بناکر ایک ایک ٹیچرکے ذریعے انہیں اسباق پڑھانے اور مشق کے لئے نصابی کام دینے کی ذمہ داری نبھائی جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے طلبہ بھی بڑے شوق سے اپنی تعلیمی سرگرمی جاری رکھتے ہوئے آئندہ باقی بچے ہوئے مہینوں میں تعلیمی نصاب مکمل کرنے کی کوشش میں جڑ گئے ہیں۔محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کے مطابق بھٹکل تعلقہ کے 80%سے زیادہ والدین نے اس اسکیم کو پسند کیا ہے اور وہ اساتذہ کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنے کے بعد حکومت نے آن لائن کلاسس چلانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ لیکن آن لائن کلاسس کے لئے سمارٹ فون، نیٹ ورک سگنل نہ ملنا اور دیگر مسائل کی وجہ سے اس میں رکاوٹیں پیداہورہی تھیں۔ اب ’ودیا گما‘ اسکیم میں ایسی کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ بس اساتذہ کو ذرا مشقت اٹھاکر طلبہ کے لئے مناسب مقام تک پہنچ کر تعلیم دینا پڑتا ہے۔ ابتدائی ہچکچاہٹ کے بعد اب اساتذہ بھی اس میں پوری طرح دلچسپی لینے لگے ہیں۔

 دوسری طرف کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزانہ مزدوری کرنے والے یا کم آمدنی والے حضرات اب نجی انگلش میڈیم اسکولوں کا خرچ برداشت کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہیں۔ اس وجہ سے وہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں تعلیم دلانے کی طرف راغب ہونے لگے ہیں۔ ودیا گما اسکیم سے زیادہ سے زیادہ طلبہ کو سرکاری اسکولوں کی طرف متوجہ کرنے میں بھی کامیابی ملی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔