متوسط گھرانے کی بیٹی ’ثناء علی ‘ اسرو کی سائنس دان کی حیثیت سے منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2023, 9:48 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:18؍ جنوری(ایس اؤ نیوز )ایک بس ڈرائیور کی بیٹی ثناء علی خان اپنی غربت اور مشکلات کو پیچھے چھوڑتےہوئے کٹھن محنت ، اعتماد اور منزل کےلئے سخت کوشش کے بل بوتے  انڈین اسپیس ریسرچ سنٹر (اسرو) میں ٹکنیکل انجنئیرشعبہ میں بحیثیت معاون سائنس دان کے طورپر منتخب ہوئی ہیں۔

ثناءعلی ریاست  مدھیہ پردیش کے ودھیشہ ضلع سے تعلق رکھتی ہیں۔ اب  ثناءعلی ،اسرو کے  آندھراپردیش کے تروپتی ضلع کے شری ہری کوٹا کے ستیش دھون اسپیس ریسرچ سنٹر میں سائنس دان کے طورپراپنا مشن انجام دیں گی ۔ ثناء علی وھیشہ کے ستی۔اسمارٹ اشوک ٹکنیکل انسٹی ٹیوٹ سے بی ٹیک اور ایم ٹیک کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ چونکہ والد کی کمائی بہت ہی کم تھی تو ثناء کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لئے کئی مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ یہ راستہ آسان نہیں تھابلکہ ہر وقت  کانٹوں کے راستےپر چل کراپنی منزل کو پایا ہے۔  

ثناء علی کی اعلیٰ  کامیابی  کےلئے معاشی تنگدستی ، وسائل کی کمی کوئی رکاوٹ نہیں بنی ۔والد چونکہ ڈرائیور تھے تو ظاہر ہے اعلیٰ تعلیم کےاخراجات بساط سے باہر تھے۔ والد نے بھی دن رات محنت اور کوئی کسر نہیں چھوڑی اور جب ضرورت محسوس ہوئی تو انہوں نے قرض لے کر اپنی بیٹی کی تعلیم جاری رکھی ، آج وہ قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ثناء کی والدہ نے بھی اپنے تمام زیورات گروی رکھتے ہوئے بیٹی کو آسمان چھونے میں تعاون کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ثناء اخراجات کو پورا کرنے کے لئے  بچوں کو ٹیوشن  بھی دیا کرتی تھیں۔  اپنی  ابتدائی تعلیم سے ہی ایک لگن اور مقصد لے کر نکلی ثناء علی کو فلکیات اور خلاء کے موضوع سے دلچسپی رہی ہے۔ اپنے بھرپور اعتماد کے ساتھ تعلیمی میدان میں ترقی کرتےہوئے اپنی لوہا لینے والی اہلیت و قابلیت کے ذریعے  مشکل حالات میں بھی چاند کو چھونے کاخواب پورا کیا ہے۔ سال 2022میں گوالیار کے انجنئیر اکرم سے شادی کرنے  والی  ثناء علی کا کہنا ہےکہ میری تعلیمی ترقی میں میرے شوہر،ساس سسر اور رشتہ داروں کا بڑا رول رہاہے۔ مدھیہ پردیش  کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور مرکزی وزیر جیوتی رادھیہ سندھیا نے بھی ٹیوٹ کرتےہوئےثناء علی کو مبارکبادی دی ہے۔

ثناء علی نوجوان سائنس دان کی حیثیت سےمنتخب ہونےکے بعد مسرت بھرے لہجےمیں کہاکہ ’’میں ایک متوسط گھرانے میں پلی بڑھی لڑکی ہوں، میں میری طرح کی سبھی لڑکیوں سے یہی کہنا چاہتی ہوں کہ زندگی میں کئی مسائل آتے ہیں لیکن ان پر دھیان نہ دیں ، اپنی تعلیم پوری کرنےپر توجہ دیں اور کٹھن محنت اورلگن سے جینا سیکھیں تبھی کامیابی ملتی ہے۔ دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے، بس محنت کرنا سیکھیں اور کبھی تھکن محسوس نہ کریں ۔ ‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...