نوہیرا شیخ کے خلاف چارج شیٹ داخل ہونے پر دبئی سے سرمایہ لگانے والوں نے کیا خیر مقدم، لیکن رقم واپس ملنے کے تعلق سے شش و پنج برقرار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th January 2019, 7:38 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

دبئی 24؍جنوری (ایس او نیوز) ’ہیرا گروپ‘ کی پونزی اسکیم میں سرمایہ لگاکر فریب کھانے والے خلیجی ممالک میں مقیم افراد نے کمپنی کی سی ای او   نوہیرا شیخ کے خلاف ممبئی میں چارج شیٹ داخل کیے جانے کا خیر مقد م کیا ہے۔ مگر ان میں سے بہت سارے لوگ اپنی رقم واپس ملنے کے تعلق سے زیادہ پُر امید بھی نظر نہیں آرہے ہیں۔

دبئی سے شائع ہونے والے معروف انگریزی روزنامہ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کی اکانومک آفینسس ونگ (ای او ڈبلیو) نے 22جنوری کو 3ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں داخل کی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے سرمایہ کاروں کی رقم اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرتے ہوئے بدعنوانی کی ہے۔بیرون ممالک میں رہائش پزیر باشندے جنہوں نے ’حلال‘ کمائی کے نام پر ہیرا گروپ کی مختلف اسکیموں میں اپنی زندگی بھر کی کمائی گنوائی ہے، انہوں نے اس پر کچھ اطمینان کا اظہار تو کیاکہ عدالتی کارروائی آگے بڑھ رہی ہے ، لیکن انہیں یقین نہیں ہے کہ ان کی رقم واپس بھی مل جائے گی۔

شارجہ میں مقیم ایک ہندوستانی باشندے نے کہا کہ:’’ مجھے خوشی ہے کہ پولیس نے نوہیر ا شیخ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ لیکن مجھے شک ہے کہ اس سے ہماری صورتحال پر کچھ بڑا فرق پڑے گا۔‘‘خیال رہے کہ اس باشندے نے ہیرا گروپ میں 1,50,000درہم کا سرمایہ لگایا ہوا ہے۔دبئی میں مقیم اے احمد نامی ایک اور سرمایہ کار نے 3,00,000درہم کی کثیر رقم گنوائی ہے ۔ اس کاسوال یہ ہے کہ عدالتی کارروائی کے بعد اگر کمپنی کا اثاثہ فروخت کرکے سرمایہ کاروں کو رقم واپس لوٹانے کا موقع آئے گا تو کیا ہندوستان سے باہر رہنے والوں کو بھی حصہ ادا کیا جائے گا؟

گلف نیوز نے ممبئی ای او ڈبلیو کے چیف ونئے چوبے کا بیان درج کرتے ہوئے لکھا  ہے کہ تحقیق کے دوران نوہیرا شیخ اور اس کی کمپنیوں کے 200بینک کھاتوں کی شناخت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ہندوستان میں 400ملین روپے مالیت کے اثاثوں کا بھی پتہ چلا ہے۔ان جائیدادوں کو عدالتی کارروائی کے بعد نیلام کرکے اس سے ہونے والی آمدنی کو سرمایہ کاروں کے اندر تقسیم کیا جاسکے گا۔

’ہیرا گروپ‘ کا شکارہونے والوں کی آل انڈیا ایسو سی ایشن کے صدر شہباز احمد خان حیدر آباد نے خلیجی ممالک میں مقیم سرمایہ کاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لئے بہترین راستہ ایک ہی ہے کہ وہ اپنے اپنے ملک میں اپنے رہائشی مقامات پر پولیس کے پاس شکایت درج کروائیں۔کیونکہ ہندوستان کے قانون’پروٹیکشن آف ڈپازٹرس آف فنانشیل اسٹابلشمنٹ ایکٹ‘ کے تحت ’ہیراگروپ‘ کے اثاثہ جات سے ہونے والی آمدنی کو انہیں افراد میں تقسیم کیا جائے گا، جنہوں نے پولیس میں مقدمہ درج کیا ہوا ہے۔ جنہوں نے اپنی رقم کا دعویٰ دائر نہیں کیا ہے ، وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی شکایات پولیس کے پاس درج کروائیں۔

سمجھا جاتا ہے کہ 35فی صد تک سالانہ منافع تقسیم کرنے کے جھانسے میں تقریباً1,75,000افراد نے اپنی جمع پونجی ہیرا گروپ میں لگادی تھی، جس میں سیکڑوں کی تعداد میں خلیجی ممالک میں رہائش پزیر باشندے بھی شامل ہیں۔دبئی کے فورچیون ایکزیکٹیو ٹاور جمیرا میں ’ہیرا گروپ‘ کا دفتر ہوا کرتاتھا جہاں پر سرمایہ کاری کے لئے رقم وصول کی جاتی تھی۔

یا درہے کہ اکتوبر 2018میں ہیرا گروپ کے دفاتر ممبئی اور دیگر علاقوں میں بند ہوجانے کے بعد اس کمپنی کی سی ای او  نوہیرا شیخ کو سرمایہ کاروں کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔جس کے بعد پورے ملک اور بیرون ممالک میں سرمایہ کاروں پر جیسے بجلی گری تھی اور وہ تباہ و برباد ہوکر رہ گئے تھے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالتی کارروائیوں کا کیا نتیجہ نکلتا ہے اور کس کو کتنی راحت ملتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...