نائب صدر انتخاب: ٹی آر ایس نے مشترکہ اپوزیشن امیدوار ’مارگریٹ الوا‘ کی حمایت کا کیا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 5th August 2022, 8:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،5؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) صدارتی انتخاب ختم ہونے کے بعد سے ہی نائب صدر کے لیے ہونے والے انتخاب کو لے کر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ روزانہ کسی نہ کسی پارٹی کے ذریعہ برسراقتدار طبقہ یا پھر حزب مخالف کے ذریعہ نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ آج اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار مارگریٹ الوا کے لیے بہت اہم دن ہے کیونکہ ٹی آر ایس نے انھیں حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مارگریٹ الوا کو حمایت دینے کا حتمی فیصلہ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اور ٹی آر ایس چیف چندرشیکھر راؤ اور ٹی آر ایس لیڈران کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد لیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ چندرشیکھر راؤ نے پہلے ہی اپنے ایک بیان میں صاف کر دیا تھا کہ ٹی آر ایس کا بی جے پی مخالف رویہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن پارٹیوں نے مارگریٹ الوا کو اتفاق رائے سے نائب صدر عہدہ کے لیے امیدوار بنایا ہے۔ این ڈی اے نے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ کو نائب صدر عہدہ کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ ملک میں نائب صدر عہدہ کے لیے 6 اگست کو انتخاب ہونے والا ہے۔ یعنی ووٹنگ کے لیے بس ایک دن کا وقت باقی رہ گیا ہے اور سبھی پارٹیوں کے لیڈران نے اپنا ذہن تیار کر لیا ہے کہ کس امیدوار کو ووٹ دینا ہے۔

نائب صدر عہدہ کے لیے ہونے والے انتخاب سے پہلے اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار مارگریٹ الوا نے جمعرات کو سبھی اراکین پارلیمنٹ سے ایک خصوصی اپیل کی تھی۔ اس میں انھوں نے اراکین پارلیمنٹ سے کہا تھا کہ وہ کسی بھی خوف یا سیاسی دباؤ کے بغیر بہتر امیدوار کے حق میں ووٹنگ کریں۔ انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس بہتر تجربہ ہے اور پریزائیڈنگ افسر کے طور پر غیر جانبدار طریقے سے کام کرنے میں وہ اہل ہوں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔