بھٹکل میونسپالٹی میں صدر کا عہدہ خالی رہنے کے باوجود نائب صدر کو نہیں ملے اختیارات؛ کیا اس کے پیچھے کارفرما ہے سیاست؟"

Source: S.O. News Service | Published on 31st August 2024, 7:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،  31 / اگست (ایس او نیوز) ٹاون میونسپل کاونسل کے صدر اور نائب صدر کے انتخاب کی تاریخ گزرنے کے دس دن بعد بھی صدر کا عہدہ خالی رہنے کے باوجود منتخب نائب صدر محی الدین الطاف کھروری کو صدر کے اختیارات کا چارج نہیں ملا ہے ۔

چونکہ اس مرتبہ عہدوں کے ریزرویشن میں بھٹکل ٹی ایم سی کے لئے صدر کا عہدہ درج فہرست ذات کی خاتون کے لئے مختص کیا گیا تھا اور اس طبقے سے کاونسلر موجود نہ ہونے کی وجہ سے 20 اگست کو ہوئے انتخاب میں صرف نائب صدر کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا تھا ۔ توقع کی جا رہی تھی کہ صدر کی غیر موجودگی کی وجہ سے صدر کے تمام اختیارات نائب صدر جناب الطاف کھروری کو حاصل رہیں گے ۔ لیکن دس دن گزرنے کے بعد بھی ایسا لگتا ہے کہ دلّی ابھی دور ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر چھٹی پر :صدر کے اختیارات نائب صدر کو تفویض کرنے کے تعلق سے اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داری نبھانے والی اسسٹنٹ کمشنر کو اقدام کرنا چاہیے تھا ۔ مگر اس وقت اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نئینا چھٹی پر چلی گئی ہیں ۔ کمٹہ کی اسسٹنٹ کمشنر اس وقت بھٹکل اے سی کی ذمہ داری نبھا رہی ہیں لیکن وہ اختیارات کی تفویض کے سلسلے میں کوئی توجہ نہیں دے رہی ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس الجھن کو دور کرنے کے سلسلے میں ضلع ڈپٹی کمشنر کی طرف سے اقدام کرنے کا یقین دلایا گیا ہے ۔

کیا کہتے ہیں قوانین: میونسپل قوانین کے مطابق صدر کی جانشینی کی تقرری یا الیکشن تک یا سات دن سے زیادہ کسی بھی مدت کے لیے صدر کی غیر موجودگی میں نائب صدر ہی قائم مقام صدر ہوتا ہے اور نائب صدر کو ہی صدر کے تمام اختیارات حاصل ہوتے ہیں ۔ اس تعلق سے  الطاف کھروری کا استدلال یہ ہے کہ چونکہ صدر کے عہدے کے لیے کوئی انتخاب نہیں ہوا اس لئے ضابطے کے مطابق انہیں صدر کے اختیارات تفویض ہونے چاہئیں۔ اسی کے ساتھ  الطاف کھروری کا گمان یہ بھی ہے کہ انہیں اختیارات تفویض  نہ کرنے کے پیچھے   سیاسی کھیل بھی ہوسکتا ہے۔

جب ٹی ایم سی کے قوانین کے بارے میں چیف آفیسر نیل کنٹھ میستا سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اختیارات تفویض کرنا میرا کام نہیں ہے ۔ لیکن اس کے بارے میں واضح طور پر مجھے بھی معلوم نہیں ہے ۔ چونکہ اس بارے میں سوال اٹھ رہے ہیں اس لئے میں نے اس معاملہ میں وضاحت کرنے کے لئے اپنے اعلیٰ افسروں کو مراسلہ بھیجا ہے ۔ 

کیا ریزرویشن میں تبدیلی کا انتظار ہو رہا ہے ؟ :صدر کے عہدے کے لئے مختص کیے گئے زمرے میں کوئی کاونسلر موجود نہ رہنے کی وجہ سے حکومت کی طرف سے زمرہ تبدیل کرنے کے امکانات ہیں اور کچھ لوگ اس پر نظر بنائے ہوئے ہیں ۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس وجہ سے بھی صدر کے اختیارات نائب صدر کو تفویض کرنے کے سلسلے میں تاخیر کی جا رہی ہے ۔ 

اب دیکھنا یہ ہے کہ اگلے چند دنوں میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے میں کیا وضاحت سامنے آتی ہے اور کیا اقدام کیا جاتا ہے؟

ایک نظر اس پر بھی

 بھٹکل : زرعی زمین کے دستاویزات کو آدھار کارڈ کے ساتھ لنک کرنے کا کام جلد پورا کرنے اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت

بھٹکل تحصیلدار دفتر سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں زرعی زمین کے مالکان سے اپیل کی گئی ہے کہ سرکاری حکم کے مطابق زرعی زمین کے دستاویزات کو مالکان کے آدھار کارڈ سے جوڑنے کا کام جلد پورا کیا جائے ۔

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں کشتی اُلٹ گئی؛ ایک کی موت، چار کو بچالیا گیا

تعلقہ کے مرڈیشور سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران اونچی اُٹھتی لہروں کی زد میں آکر ایک کشتی  کے اُلٹ جانے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی، جبکہ کنارے پر موجود دیگر ماہی گیروں کی مدد سے بقیہ چار کو بچالیا گیا۔ جن میں سے دو کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ مہلوک کی شناخت ...

کاروار : گھر بدلنے پر بھی اب دستیاب رہے گی 'گروہہ جیوتی' مفت بجلی اسکیم 

ریاست میں کانگریسی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی پانچ اسکیموں میں سے ایک 'گروہہ جیوتی' اسکیم کا فائدہ اٹھانے والوں کو اپنا گھر بدلنے کی صورت میں یہ اسکیم دستیاب رہے گی کیونکہ بجلی سپلائی کمپنیوں نے اب پرانے بجلی میٹر کے آر آر نمبر کو ڈی - لنک کرکے نئے آر آر نمبر کے ساتھ رجسٹر کرنے ...

بھٹکل میں گنیش تہوار منانے کے دوران لڑکا سمندرمیں غرق ہوتے ہوتے بچا؛ کوسٹ گارڈ کی پہنچی مدد

بھٹکل میں گنیش تہوار منانے کے دوران ایک 14 سالہ لڑکا سمندر میں بہہ گیا تھا مگر فوری طور پر کوسٹ گارڈ کی مدد پہنچنے کی وجہ سے وہ بال بال بچ گیا۔ لڑکے کی شناخت بندر کے رہنے والے سمرتھ شری دھر کھاروی کی حیثیت سےکی گئی ہے۔

بھٹکل کے شرالی میں بائک کی ٹکر سے راہ گیر شدید زخمی

  تعلقہ کے  شرالی چیک پوسٹ کے قریب راہ چلتے ایک شخص سے تیز رفتار بائک کی ٹکر سے راہ گیر شدید زخمی ہوگیا، جس کی حالت کافی نازک بتائی گئی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت شرالی  گوڈی ہتّل کے رہنے والے  سید عبدالحمید ابن  سید محمود (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے تین تعلیمی اداروں میں 'روبوٹیکس لیباریٹریس' کا افتتاح

بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے ماتحت جاری تین تعلیمی اداروں ودیانجلی پبلک اسکول، ودیا بھارتی انگلش میڈیم اسکول اور سری گروسُدھیندرا نیو انگلش پی یوکالج میں   روبوٹیکس لیباریٹریس تعمیر کی گئی ہیں،ان  تینوں لیباریٹریس کا  5 ستمبر بروز جمعرات کو باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔