اب نہیں رہے ہندی فلموں کے معروف اداکارششی کپور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th December 2017, 9:17 PM | ملکی خبریں |

ممبئی ،04؍دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فلم اداکار ششی کپور کی آج شام موت ہوگئی۔وہ 79 سال کے تھے۔انہوں نے 1970 اور 1980 کی دہائی میں رومانٹک آئکن کے طور پر اپنی پہنچان بنائی تھی۔انہوں نے کوکلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں آخری سانس لی۔اداکار رندھیر کپور نے خبر کی تصدیق کی ہے۔رندھیر کپور نے بتایاکہ ان کی موت ہوگئی۔ان کا گزشتہ کئی برسوں سے علاج چل رہا تھا۔وہ کئی سالوں سے ڈالیسیز کرا رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ششی کپور کی آخری رسومات کی جائے گی۔کوکلابین دھیربھائی امبانی اسپتال کے ڈاکٹر رام نارائنن نے بتایاکہ ششی کپور کی چار دسمبر کی شام 5:20 موت ہوگئی ۔ہندی فلم اور تھیٹر دنیا کے ابتدائی اسٹار پرتھوی راج کپور کے گھر 18 مارچ، 1938 کو پیدا ہوئے ششی کپور نے چار سال کی عمر سے ہی اپنے والد کی طرف سے بنائے گئے ڈرامے میں کام کرنا شروع کر دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...